03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کلائنٹ کا بیک گراؤنڈ میوزک شامل کرنے کا مطالبہ کرنے کا حکم
87485جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

اگر کلائنٹ کی سخت ڈیمانڈ اور کاروباری مجبوری کی وجہ سے ہمیں ویڈیو میں میوزک شامل کرنا پڑے، اور اس کے بغیر معاہدہ یا کام ممکن نہ ہو، تو کیا ایسی صورتِ حال میں کوئی شرعی گنجائش موجود ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ  موسیقی، گانا بجانا اور سننا  شریعت میں گناہ اور   حرام ہے اور  گناہ جس طرح خود کرنا  منع ہے، اسی طرح کسی اور کے  لیے گناہ کا ذریعہ اور آلہ کار  بننا  یا گناہ میں کسی قسم کی معاونت  کرنابھی گناہ ہے ۔  لہٰذا مذکورہ صوورت میں آپ کیلئے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک شامل کرنے کی شرعاً گنجائش نہیں۔

حوالہ جات

القرآن الکریم (05/02):

{وتعاونوا على البر والتقوى ولا ‌تعاونوا على الإثم والعدوان} .

القرآن الکریم(31/06):

ومن الناس من يشتري لهو الحديث ليضل عن سبيل الله بغير علم ويتخذها هزوا أولئك لهم عذاب مهين.

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص664):

‌لا ‌طاعة ‌لمخلوق في معصية الخالق.

حضرت خُبیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

   14 /ذی قعدہ 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب