03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
USDT کی خرید و فروخت کا حکم(USDT اسٹیبل کوائن (Stablecoin)کی خریدو فروخت کاحکم جس کی قیمت امریکی ڈالر کے برابر ہوتی ہے)
87482خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

 میں USDT (Tether) کی تجارت کرتا ہوں۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ میں USDT کو زیادہ مقدار میں خرید کر اپنے پاس محفوظ رکھتا ہوں، پھر 50 پیسے فی USDT منافع رکھ کر اسے تھوڑی تھوڑی مقدار میں فروخت کرتا ہوں۔ کیا اس طریقۂ کار سے USDT کی خرید و فروخت شرعاًجائز ہے؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

USDT اسٹیبل کوائن کی ایک قسم ہے جس کی قیمت عموماً  امریکی ڈالر کے برابر رکھی جاتی ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل ٹوکن ہے جو مختلف بلاک چینز جیسے Ethereum، Tron، اور Binance Smart Chain پر جاری کیا جاتا ہے۔

اسٹیبل کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کو  جب تک حکومت کی طرف سے لیگل کرنسی قرار نہ دیا جائے، اس وقت تک اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نیز   اس کی قیمت میں بہت تیزی سے بہت اتار چڑھاؤ آتا ہے، جس کی بنا پر سخت نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ اس لئے ابھی تک کسی معتبر دار الافتاء سے اس کاروبار کے جواز کا فتوی نہیں دیا گیا۔

حوالہ جات

۔۔۔

حضرت خُبیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

   16 /ذی قعدہ/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب