| 87562 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
میں ایک عام مسلمان ہوں اور اپنی آمدنی کو شریعت کے مطابق محفوظ اور پاک طریقے سے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے حال ہی میں ایک سرمایہ کاری فنڈ کے بارے میں سنا ہے جس کا نام "Alfalah GHP Islamic Income Fund" ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فنڈ مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہے، اور اس کی نگرانی مفتی جاوید احمد صاحب جیسے شریعہ اسکالر کرتے ہیں۔ میری آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ براہ کرم درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرما دیں:
1. کیا اس فنڈ میں سرمایہ کاری شرعی اعتبار سے جائز ہے؟
2. کیا اس فنڈ کی طرف سے دیا جانے والا منافع مکمل طور پر سود سے پاک اور حلال ہے؟
3. اگر اس فنڈ میں کوئی شبہ یا غیر شرعی پہلو موجود ہو تو برائے کرم وضاحت فرما دیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کےمطابق فی الحال Alfalah GHP Islamic Income Fund اپنےتقریبا تمام مالی معاملات مستندمفتیان کرام پرمشتمل شرعیہ بورڈکی زیرنگرانی شرعی اصولوں کےمطابق انجام دےرہاہے،لہذاسائل کےلئے"Alfalah GHP Islamic Income Fund "میں رقم انویسٹ کرنااوراس پرماہانہ منافع لینادرست ہے۔(شریعہ کمپلائنٹ سرٹیفکیٹ لف کر دیا گیا ہے)
Alfalah GHP Islamic Income Fund
حوالہ جات
ارسلان نصیر
دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی
21 /ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


