| 87563 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | ملازمت کے احکام |
سوال
کیاMindbridge کمپنی میں جاب کرنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق Mindbridge نامی کمپنی انگریزی زبان پر مبنی آؤٹ سورسنگ کمپنی ہے، جو بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے کسٹمر سروس(کال سینٹر) اور دفتر کے دیگر کام سنبھالتے ہیں، خاص طور پر ٹیکنیکل سپورٹ، بینکنگ، ٹیلی کام، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل جیسے شعبوں میں۔لہذا اگر Mindbridge کمپنی کی زیر سرپرستی انجام دیا جانے والا کام شرعی اصولوں کے مطابق ہو، مثلاً صارفین کی رہنمائی، معلومات کی فراہمی یا شکایات کا ازالہ، اور اس میں کسی قسم کی شرعی خلاف ورزی نہ پائی جائے، تو ایسی صورت میں وہاں ملازمت کرنا جائز ہے۔
البتہ اگر ملازمت کے دوران جھوٹ بولنے، کسی اور ملک کے شہری ہونے کا تاثر دینے، فرضی نام استعمال کرنے یا گاہک کو دھوکہ دینے جیسے امور کا ارتکاب لازم آتا ہو، تو ایسی ملازمت شرعاً ناجائز ہوگی۔لہٰذا اس کمپنی میں ملازمت کے جواز کا دارومدار اس کی نوعیت پر ہے، جو واضح طور پر شرعی اصولوں کے مطابق ہوناضروری ہے۔
حوالہ جات
فقہ البیوع :(2/986)
فالعبرة عند الحنفیہ للغلبہ،فان کان الغالب فی مال المعطی الحرام ،لم یجزلہ وإن کان الغالب فی مالہ الحلال وسع لہ ذلک۔اھـ
حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (6/ 63):
وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام
https://mindbridge.net/about
ارسلان نصیر
دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی
21 /ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


