| 87573 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
ہمارے معاشرے میں بہت سی قربانیاں ہوتی ہیں اور ان کا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ بعض لوگ قربانی کا گوشت دینی مدارس کو عطیہ کرتے ہیں۔ مدرسہ اس گوشت کو محفوظ رکھتا ہے اور سال بھر طلبہ کے لیے پکا کر کھلاتا ہے۔ واضح رہے کہ طلبہ کھانے کے لیے ماہانہ ایک مخصوص رقم ادا کرتے ہیں۔ اس صورتِ حال میں سوال یہ ہے کہ: شرعی نقطۂ نظر سے کیا مدرسہ کی انتظامیہ کے لیے قربانی کا گوشت طلبہ کو کھلانا، اور مہینے کے آخر میں ان سے پوری رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ لوگ مدرسہ میں قربانی کا گوشت طلبہ کے لیے بھیجتے ہیں ،اس لیے طلبہ سےقربانی کے گوشت کی قیمت لیناجائز نہیں ،لہذا جن دنوں میں مدرسہ میں قربانی کا گوشت بنتا ہے، اس دن روٹی اور کھانے کے دوسرے اخراجات مثلاً مصالحہ جات اور پکوائی وغیرہ کے بقدر خرچہ وصول کیا جاسکتا ہے۔
حوالہ جات
النهاية في شرح الهداية - السغناقي (23/ 18 بترقيم الشاملة آليا):
وأما في لحم الأضحية: لو أراد أن يبيع لحم الأضحية ليتصدق بثمنها ليس له ذلك، وليس في اللحم إلا أن يطعم [أو] يأكل، فصار حاصل الجواب في الجلد أنه {لو باعه بشيء ينتفع بعينه يجوز، و} لو باعه بشيء لا ينتفع به إلا بعد استهلاكه لا يجوز، وفي اللحم لا يجوز أصلا؛ سواء باع بشيء ينتفع به أو باعه بشيء لا ينتفع به إلا بعد استهلاكه.
المحيط البرهاني (6/ 95):
ولو أراد بيع لحم الأضحية ليتصدق بثمنها؛ ليس له ذلك؛ ليس له في اللحم إلا أن يطعم، أو يأكل؛ هكذا ذكر في «الأجناس» .
ارسلان نصیر
دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی
22 /ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


