| 87806 | حج کے احکام ومسائل | جنایات حج کا بیان |
سوال
اگر احرام کی حالت میں وضو کے دوران 2-3 بال ٹوٹ جائیں تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پر صدقہ فطر واجب ہو جاتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بحالت احرام وضو یا غسل کے دوران اگر ایک یا دو بال ٹوٹ جائیں توکچھ واجب نہیں،لیکن اگر تین بال ٹوٹ جائیں تو اس پر ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
غنية الناسك(399/1):
فلو سقط من رأسه أو لحيته ثلاث شعرات عند الوضوء أو غيره فعليه كف من طعام.
حمادالدین قریشی
دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی
16/ذی القعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


