03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کا شوہرکو کہنا “میں تمہاری ماں ہوں”
87580طلاق کے احکامظہار )بیوی کو ماں یا بہن کے ساتھ تشبیہ دینے( کے احکام

سوال

آگر کوئی شخص بیوی سے کہے کہ میری ماں یہ بات ایسی ہے ،یا یوں کہہ دے کہ تم سے ڈرتا نہیں ہوں ،تم میری ماں ہو کیا؟ اور بیوی آگے سے بولے :ہاں! ماں ہوں ،تو کیا اس کی وجہ سے بیوی حرام ہوجائے گی اورکوئی کفارہ دینا پڑے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کئے گئے جملوں کے بیوی کے ساتھ تبادلے کی وجہ سے نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،لہذا کسی قسم کا کفارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حوالہ جات

........

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

22/ذی قعدہ1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب