| 87523 | قربانی کا بیان | قربانی کے جانور میں دوسروں کو شریک کرنے کے مسائل |
سوال
ایک عورت کے پاس 5 تولے اور 6 ماشہ سونا ہو،اور دس تولے چاندی اور آٹھ ہزار روپے پاکستانی نقد ہو ،کیا اس عورت پر قربانی واجب ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جس عاقل، بالغ ، مقیم ، مسلمان مرد یا عورت کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں،ضرورت سےزائد اتنا مال موجود ہوجس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر یا اس سے زائد ہوتو ایسے مرد وعورت پر قربانی واجب ہے۔
صورت مسؤولہ میں اگر قربانی کے تین دنوں میں سونا ،چاندی یا نقدی موجود ہوں تو چونکہ پانچ تولہ ،چھ ماشہ سونا،دس تولہ چاندی اور آٹھ ہزار روپے نقدی ملا کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ بنتے ہیں، لہذا قربانی کرنا واجب ہے ۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 191)
"وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلاً عن حوائجه الأصلية، كذا في الاختيار شرح المختار، ولايعتبر فيه وصف النماء، ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب، هكذا في فتاوى قاضي خان۔
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
16/ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


