| 87676 | قربانی کا بیان | قربانی کے متفرق مسائل |
سوال
کیاپٹ بکرے کی قربانی کرسکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق پٹ بکرا نہیں بلکہ بکری ہوتی ہے ،یہ اس بکری کو کہا جاتا ہے جو بانجھ ہو اور بانجھ بکری کی قربانی کرنا جائز ہے ،کیونکہ بانجھ ہونا قربانی کے لیے عیب نہیں ہے اور بانجھ جانور اکثر لحیم وشحیم ہوتاہے گوشت بھی عمدہ ہوتا ہے ۔بڑی عمر کی وجہ سے تولد بند ہوتو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية (5/ 297):
ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها، والتي بها كي، والتي لا ينزل لها لبن من غير علة.
محمد اسماعیل بن اعظم خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
28/ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن اعظم خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


