03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جماعت اسلامی والے حضرات کا درسِ قرآن سننے کا حکم
87700ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

میرا تعلق مسلکِ دیوبند سے ہے۔ ہماری مسجد میں ہر اتوار جماعت اسلامی کی طرف سے مقرر کردہ ایک مدرس درسِ قرآن دیتا ہے، جو انہیں کے نظریات کا حامل ہے۔یہ درس اس وجہ سے جاری ہے کہ ہمارے قریب جماعتِ اسلامی کی ایک مسجد واقع ہے جہاں ہم تبلیغی جماعت کے اعمال (بیانات، ترتیب، گشت وغیرہ) کے لیے جاتے ہیں۔ اگر ہم اُنہیں اپنی مسجد میں درسِ قرآن دینے سے منع کریں تو وہ لوگ ہمیں اپنی مسجد میں تبلیغی اعمال کی اجازت نہیں دیتے۔

تواب سوال یہ ہے کہ  ان لوگوں کا ہماری مسجد میں درس قرآن دینا جائز ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں اگر اس درس میں کوئی واضح فکری یا اعتقادی انحراف نہ ہو اور درسِ قرآن کے ذریعے فتنہ و اختلاف کے بجائے خیر و ہدایت کا پہلو غالب ہوتو جماعت اسلامی کی طرف سے مقرر کردہ  مدرس کا درسِ قرآن دینا درست ہے۔نیز، یہ بھی ملحوظ رہے کہ جماعتِ اسلامی کے بانی مولانا مودودیؒ کے بعض افکار و نظریات پر جمہورِ امت کی طرف سے نقد و اختلاف موجود ہے، لیکن اُن کے بعد آنے والے بعض قائدین نے ان متنازع نظریات کی نہ صرف تائید سےگریز کیا،بلکہ بعض نے ان سے براءت کا اظہار بھی کیا ہے۔(تبویب: 73868)

حوالہ جات

مہیم وقاص

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

30/ذی قعدہ 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مہیم وقاص بن حافظ عبد العزیز

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب