03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بھائی اور بہنوں میں وراثت کی زمین کے حصوں کی تعیین
87740میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

35 بگے زمین ہے ، ایک بگے میں 4 کنال یا 80 مرلے آتے ہیں ۔ ایک بھائی اور تین بہنوں میں یہ ترکہ کیسے تقسیم ہوگا ؟ اسی طرح 18 بگے زمین ہے ، ایک بگے میں 4 کنال یا 80 مرلے آتے ہیں ،جبکہ ورثہ میں  تین  بھائی  اور پانچ بہنیں ہیں۔ان میں یہ  وراثت کیسے تقسیم ہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

35 بگے یعنی 4 کنال یا 80 مرلےوراثت کی زمین  ایک بھائی اورتین  بہنوں کے درمیان  تقسیم کرنے سے  ان کے حصے  درج ذیل   نقشہ کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں:

نمبر شمار

وارث

عددی حصہ

فیصدی حصہ

1

      بھائی  

14 بگے

40%

2

تین بہنوں میں سے ہر بہن کا حصہ

7 بگے

20%

 

 

 

 

18بگے زمین  تین  بھائی  اور پانچ  بہنوں میں بطورِ میراث   تقسیم کرنے سے ان کے حصے درج ذیل ہوں گے:     

نمبر شمار

وارث

عددی حصہ

فیصدی حصہ

1

تین بھائیوں میں سے ہر بھائی کا حصہ

3.2727 بگے

18.18%

2

پانچ        بہنوں میں سے  ہر بہن کا حصہ

1.6363 بگے

9.09%

حوالہ جات

.

محمد ابرہیم عبد القادر

دارالافتاءجامعۃ الرشید ، کراچی

5/ذی الحج /6144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابراہیم بن عبدالقادر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب