03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بی بی پلس مارک تھرٹی (BB+mark30)نامی کریم کے استعمال کا حکم
87779جائز و ناجائزامور کا بیانلباس اور زیب و زینت کے مسائل

سوال

میں ایک کریم(mark 30+ BB) استعمال کرتی ہوں، کیا اس میں کوئی حرام اجزاء تو شامل نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ کاسمیٹکس کی چیزوں کا   استعمال  بیرونی ہوتا ہے ،اندرونی استعمال نہیں ہوتا۔اس لئے ان چیزوں کے بارے میں اصول یہ ہے کہ اگر یہ اشیاء پاک چیزوں سے بنائی گئی ہوں، تو ان کا استعمال جائز ہے،بشرطیکہ ان کے استعمال سے کوئی اور خرابی جیسے ضرر وغیرہ نہ ہو اور اگر ناپاک اشیاء سے بنائی گئی ہوں، تو ان کا استعمال کرنا ناجائز و حرام ہیں۔

بنیادی طور پر mark30 پاکستانی کمپنی ہے ۔لیکن اس کمپنی کا ویب سائٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے  یہ معلوم نہیں کیا جاسکتا کہ ان کے پاس  کوئی حلال سرٹیفیکیٹ ہے یا نہیں ۔جہاں تک اس کے اجزا ءکی بات ہے تواس پر لکھی اجزاء کی تفصیل کے مطابق اس میں  شامل کوئی بھی جز ایسا نہیں جو ناپاک اشیاء سے ماخوذ (derived)ہو ،اور چونکہ دیانات میں مسلمان کی خبر معتبر ہے اس لئے اس کریم کا استعمال جائز  معلوم ہوتا ہے ،لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کہ  حلال سرٹیفائید  چیزوں کو استعمال کریں۔

حوالہ جات

الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص416):

 (وجلد ميتة قبل الدبغ) لو بالعرض، ولو بالثمن فباطل، ولم يفصله هاهنا اعتمادا على ما سبق.قاله الواني، فليحفظ (وبعده) أي الدبغ (يباع) إلا جلد إنسان وخنزير وحية (وينتفع به) لطهارته حينئذ (لغير الاكل) ولو جلد مأكول على الصحيح.سراج لقوله تعالى: (حرمت عليكم الميته) وهذا جزؤها.وفي المجمع: ونجيز بيع الدهن المتنجس والانتفاع به في غير الاكل ‌بخلاف ‌الودك (كما ينتفع بما لا تحله حياة منها) كعصبها وصوفها.

محمد اسماعیل بن اعظم خان

دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

27/ذی الحجہ  1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسماعیل بن اعظم خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب