| 87780 | جائز و ناجائزامور کا بیان | لباس اور زیب و زینت کے مسائل |
سوال
میکپ کی چیزوں میں جو خراب نہ ہونے کیلئے دو کیمیکل(Phenoxyethanol, Parabens) ڈالے جاتے ہیں۔ کیا یہ دونوں کیمیکل حرام ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
parabensایکpreservative کیمیکل ہےجو میکپ اور کھانے کی چیزوں کو دیر پا بنانےیا محفوظ رکھنے کے لئے ڈالا جاتا ہے،یہ کمیکل (Para-hydroxybenzoic acid - PHBA) سے حاصل کیے جاتے ہیں، جو کہ قدرتی طور پر بہت سے پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے، جیسے کہ کھیرا، چیری، گاجر، بلیو بیریز، اور پیاز وغیرہ ۔ اسی طرح یہ PHBA انسانی جسم میں بھی قدرتی طور پر بنتا ہے جب کچھ امائنو ایسڈز (amino acids) ٹوٹتے ہیں۔
"Phenoxyethanol قدرتی طور پر سبز چائے میں پایا جاتا ہے، تاہم تجارتی مقاصد کے لیے اسے عام طور پر لیبارٹری میں مصنوعی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا کیمیکل ہے جسے (nature identical) کہا جاتا ہے، کیونکہ اس کی ساخت قدرتی طور پر پائے جانے والے کیمیکل جیسی ہوتی ہے جب ایتھلین آکسائیڈ (ethylene oxide) اور فینول (phenol) کو الکلائن (alkaline)میں ملایا جاتا ہے، تو اس کے نتیجے میں ایک ہلکے رنگ اور گلابی خوشبو والا مادہ حاصل ہوتا ہے، جسے Phenoxyethanol کہا جاتا ہے۔
ان دونوں کیمیکل کا شرعی حکم یہ ہے کہ چونکہ یہ کیمیکل نباتات یا معدنیات سے حاصل کئے جاتے ہیں ،اس لئےپاک ہونے کی وجہ سےان کا خارجی استعمال جائز ہے اور داخلی استعمال بھی اس شرط پر حلال ہے کہ یہ کیمیکل نشہ آور یا غیر معمولی حد تک مضر صحت نہ ہوں۔ واضح رہے کہ کھجور یا انگور سے بنایا گیا الکوحل ناپاک ہونے کی وجہ سے ہر حال میں حرام ہے خواہ اس میں نشہ یامضرت ہو یا نہ ہو۔
حوالہ جات
العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية (2/ 332):
والثاني أن الأصل في المضار التحريم، والمنع لقوله عليه الصلاة والسلام «لا ضرر ولا ضرار في الإسلام» وأيضا ضبط أهل الفقه حرمة التناول إما بالإسكار كالبنج وإما بالإضرار بالبدن كالتراب، والترياق أو بالاستقذار كالمخاط، والبزاق.
مجلة مجمع الفقه الإسلامي (3/ 1114، الموسوعة الفقهية الكويتية (10/ 111):
وقد ذكر القرافي في الفرق الأربعين ما ملخصه: فالمسكر هو المغيب للعقل مع نشوة ،ثم عقد تنبيهًا قال فيه ما ملخصه: تنفرد المسكرات عن المرقدات بثلاثة أحكام الحد والتنجس وتحريم اليسير، والمرقدات والمفسدات لا حد فيها ولا نجاسة فمن صلى بالبنج معه أو الأفيون لم تبطل صلاته إجماعًا، ويجوز تناول اليسير منها لا لم يصل إلى حد التأثير في العقل أو الحواس.
Origin: Phenoxyethanol is found naturally in green tea. However, for commercial purposes, it is made synthetically in the lab and is known as a ‘nature identical’ chemical. When ethylene oxide and phenol are treated in an alkaline medium, it results in this light-colored and rosy smelled ingredient. https://www.chemicalsafetyfacts.org/chemicals/parabens/#:~:text=Parabens%20are%20derived%20from%20para,natural%20PHBA%20and%20eliminates%20them.
Parabens are derived from para-hydroxybenzoic acid (PHBA) that occurs naturally in many fruits and vegetables, such as cucumbers, cherries, carrots, blueberries and onions.
Parabens used in cosmetics are identical to those found in nature, and the human body quickly changes them into natural PHBA and eliminates them.
محمد اسماعیل بن اعظم خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
27/ذی الحجہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن اعظم خان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


