| 87913 | جائز و ناجائزامور کا بیان | بچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل |
سوال
عشال نام رکھنا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
عشال"(عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور "عاشل" کا معنی ہےدرست اندازہ لگانے والا،جبکہ عشال "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ عربی زبان میں استعمال نہیں ہوتا اور پہلی صورت میں یہ لفظ مرد کی صفت ہے، عورت کی صفت نہیں ہے۔
لہذا بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے أمہات المؤمنین اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے بابرکت ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
حوالہ جات
"لسان العرب" (11/ 448):
"عشل: العَاشِلُ والعاشِنُ والعاكِلُ: المُخَمِّن الَّذِي يَظُنُّ فيُصِيب".
"تاج العروس" (29/ 486):
"العاشل: المخمن الذي يظن فيصيب، كالعاشن والعاكل، كما في اللسان، وأهمله الجماعة".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
06/محرم 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


