03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
LinkdInاکاؤنٹ کسی کو کرایہ پر دینے کا حکم
88015اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

کیا اپنا LinkedIn اکاؤنٹ کسی کمپنی کو  کرایہ پر دینا جائز ہے؟یعنی ہم کمپنی کو اپنا اکاؤنٹ لاگ اِن کرکے دے دیتے ہیں اور وہ کمپنی ہمارے اکاؤنٹ کو اپنے مفاد (جیسے اشتہارات وغیرہ چلانے) کے لیے استعمال کرتی ہےاور اس کے بدلے میں وہ ہمیں روزانہ یا ہفتہ وار بنیاد پر ادائیگی کرتی ہے۔تو کیا یہ شرعاًجائز ہے؟

 

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

LinkedIn کی شرائط و ضوابط (Terms & Conditions) کے مطابق صارفین کو   LinkdIn اکاؤنٹ کسی تیسرےشخص کو بطورکرایہ یا بطور ملکیت دینے کی اجازت نہیں ہوتی، بلکہ  LinkdIn  اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر یہ اکاؤنٹس  ایک مخصوص لائسنس اور محدود حق کے تحت استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ ان شرائط و ضوابط کے مطابق یہ حق اور لائسنس قابلِ انتقال نہیں ہوتا، یعنی صارفین کو اپنا اکاؤنٹ  کسی تیسرے شخص کو بطور کرایہ یا بطور ملکیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں LinkedIn اکاؤنٹس کرایہ پر دینا یا بیچنا شرعاً جائز نہیں۔البتہ  اکا ؤنٹ ہولڈر کےلیےخود پیسوں کےعوض اس  کمپنی کی پروڈکٹ کی تشہیر درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

  1. اکاؤنٹ ہولڈر جس پروڈکٹ کی پوسٹ  لگا رہاہو،  وہ قانونا ًاور شرعا ًجائز اور حلا ل ہو۔
  2. پوسٹ ناجائز مواد پر مشتمل نہ ہو، مثلا نامحرم  خاتون کی تصویر وغیرہ۔
  3. پوسٹ  جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی  نہ ہو۔
  4.        کمیشن متعین ہو ۔
حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 63):

قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 560):

وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية.

User Agreement Summary

We can each end the Contract, but some rights and obligations will survive.

Here are some key obligations that you agree to in the Contract:

You’re eligible to enter into the Contract and you are at least our “Minimum Age.”

You will keep your password a secret.

You will not share an account with anyone else.

You will follow our “Dos and Don’ts” and our Professional Community Policies. Our Professional Community Policies have three main elements:

https://www.linkedin.com/legal/user-agreement-summary۔

Do not share your LinkedIn account with anyone else.

LinkedIn Professional Community Policies.

You agree that you will not: rent, trade, sell/re-sell or otherwise monetize the LinkedIn services or related data or access to the same, without LinkedIn’s consent.

(Section 8.2: “Limits”)

LinkedIn Full User Agreement (Effective November 20, 2024).          

حضرت خُبیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

   14  /محرم الحرام/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب