| 88167 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
آج کل کچھ کمپنیاں لوگوں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس مثلاً LinkedIn یا Facebook اکاؤنٹ (بغیر پاسورڈ کے یا بعض اوقات مکمل کنٹرول کے ساتھ) کرائے پر حاصل کرتی ہیں اور پھر ان اکاؤنٹس کو اپنے کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرتی ہیں، جیسے کہ اشتہارات (Ads) چلانا (اور ہمیں نہیں پتہ کہ وہ کس طرح کے Ads چلاتے ہیں)۔ اس کے عوض وہ کمپنیاں ان افراد کو کچھ ماہانہ معاوضہ یا کرایہ دیتی ہیں۔اگرچہ ہم اکاؤنٹ پر 2-Step varificationیا Authenticator App وغیرہ لگا دیتے ہیں تاکہ ہمارا اکاؤنٹ محفوظ رہےاور اگر وہ کمپنی کوئی غلط استعمال کرے یا اکاؤنٹ میں کوئی تبدیلی کرے تو ہمیں فوراً اطلاع مل جائے اور ہم اکاؤنٹ واپس لے سکیں ، تو براہ کرم یہ واضح فرما دیں کہ:
کیا اس طرح اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کرائے پر دینا اور اس کے بدلے میں معاوضہ لینا شرعاً جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
LinkdIn اور Facebookکی شرائط و ضوابط (Terms & Conditions) کے مطابق صارفین کو یہ اکاؤنٹس کسی تیسرےشخص کو بطورکرایہ یا بطور ملکیت دینے کی اجازت نہیں ہوتی، بلکہ LinkdIn اور Facebook اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر یہ اکاؤنٹس ایک مخصوص لائسنس اور محدود حق کے تحت استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرتے ہیں۔ ان شرائط و ضوابط کے مطابق یہ حق اور لائسنس قابلِ انتقال نہیں ہوتا، یعنی صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کسی تیسرے شخص کو بطور کرایہ یا بطور ملکیت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
لہٰذا صورتِ مسئولہ میںLinkedInاورFacebook اکاؤنٹس کرایہ پر دینا یا بیچنا شرعاً جائز نہیں۔البتہ اکا ؤنٹ ہولڈر کےلیےخود پیسوں کےعوض اس کمپنی کی پروڈکٹ کی تشہیر درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:
- اکاؤنٹ ہولڈر جس پروڈکٹ کی پوسٹ لگا رہاہو، وہ قانونا ًاور شرعا ًجائز اور حلا ل ہو۔
- پوسٹ ناجائز مواد پر مشتمل نہ ہو، مثلا نامحرم خاتون کی تصویر وغیرہ۔
- پوسٹ جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی نہ ہو۔
- کمیشن متعین ہو ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 63):
قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 560):
وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية.
User Agreement Summary
We can each end the Contract, but some rights and obligations will survive.
Here are some key obligations that you agree to in the Contract:
You’re eligible to enter into the Contract and you are at least our “Minimum Age.”
You will keep your password a secret.
You will not share an account with anyone else.
You will follow our “Dos and Don’ts” and our Professional Community Policies. Our Professional Community Policies have three main elements:
https://www.linkedin.com/legal/user-agreement-summary۔
Do not share your LinkedIn account with anyone else.
LinkedIn Professional Community Policies.
You agree that you will not: rent, trade, sell/re-sell or otherwise monetize the LinkedIn services or related data or access to the same, without LinkedIn’s consent.(Section 8.2: “Limits”)
LinkedIn Full User Agreement (Effective November 20, 2024)
“Your account belongs to you and is meant to represent you. We don’t allow accounts to be sold or transferred.”
(Meta Business Help Center / Facebook Account Ownership FAQs)
https:www//.facebook.com/terms
حضرت خُبیب
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
26 /محرم الحرام/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


