| 88210 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
Facebook Page کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
تفصیل یہ ہے کہ یہ اس طرح کے پیجز ہوتے ہیں جن پر کوئی ویڈیو نہیں ہوتی اور یہ فیس بک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے لیےدستیاب ہوتے ہیں، مارکیٹ کے حساب سے ان کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ ان کو خریدنے کے دو مقصد ہوتے ہیں:
۱)ان کو خرید کر جائز منافع کے عوض دوسرے فریق کو بیچنا۔
۲)ان پر بینک اکاؤنٹ لگا کر خود کام کرنا اور ان سے منافع کمانا۔
مزید برآں، ان pagesپر تین قسم کے Tools پہلے سے موجود ہوتے ہیں، جن کے نام درج ذیل ہیں:
Ads on Reels، Bonus، In-stream Ads ۔
ان کی نوعیت Red یا Green ہوتی ہے۔Redکا مطلب یہ ہے کہ ان Tools پرارننگ نہیں کی جا سکتی،جبکہ Green کا مطلب یہ ہے کہ ان پر ارننگ ممکن ہے۔اب ان موجودہ Tools کو ختم کر کے ان کی جگہ نیا Tool آ رہا ہے جس کا نام Content Monetization ہے، جس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ان پیجز کی خرید و فروخت نہ Subscribers کی بنیاد پر ہوتی ہے، نہ ہی Followers کی بنیاد پر۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فیس بک/میٹا کی شرائط و ضوابط کے مطابق صارفین کو فیس بک اکاؤنٹ یا پیج کسی تیسرے شخص کو بطور مالک منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ، بلکہ فیس بک اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر یہ اکاؤنٹس اور پیجز ایک مخصوص لائسنس اور حق کے تحت استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے ۔ ان شرائط و ضوابط کے مطابق یہ حق اور لائسنس قابل انتقال نہیں ہوتا ، یعنی صارفین کو اپنا اکاؤنٹ یا پیج کسی تیسرے شخص کو بطور مالک منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں فیس بک اکاؤنٹس یا پیج کی خرید و فروخت جائز نہیں ۔(مأخوذ از تبویب 86486)
حوالہ جات
Meta Terms&Conditions:
Meta Products are not sold to you; they are licensed. The content and information you share remain yours, but the rights to operate, manage, and provide the service remain with Meta.
You may not transfer your account (or any Page or application you administer) to anyone without our prior written permission.
حضرت خُبیب
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
30 /محرم الحرام/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


