03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جانوروں کو Oxytocin ا ور Bostin انجکشن لگوانے کا حکم
88254جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میرے بھائی کا بھینس اور گائے کا باڑا ہے، جہاں روزانہ صبح و شام دودھ نکالا جاتا ہے اور فروخت کیا جاتا ہے۔دودھ نکالتے وقت بھینس کو Oxytocin انجکشن لگایا جاتا ہے تاکہ دودھ نیچے آ جائے اور آسانی سے نکالا جا سکے۔ اس کے علاوہ دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے Boostin انجکشن بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر یہ انجکشن نہ لگائے جائیں تو دودھ کی مقدار بہت کم رہتی ہے، جس سے دودھ فروخت کرنے کا کاروبار منافع بخش نہیں رہتا۔

کیا شریعت کی رو سے بھینس اور گائے کو Oxytocin اور Boostin جیسے انجکشن لگا کر دودھ نکالنا اور اس دودھ کو فروخت کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ Oxytocin انجکشن   جانور کے اعضاء کو ڈھیلے کرنے کے لئے  لگایا جاتا ہے ، تاکہ دودھ  جلدی اتر آئے اور آسانی سے نکالے جا سکے۔یہ انجکشن مضرِ صحت ہے اور نہ  اس سے بھینس کو ایسی  کوئی تکلیف ہوتی ہے جسے ظلم کہا جائے۔ لہٰذا جانوروں کو  Oxytocin انجکشن    لگوانا جائز ہے۔

  البتہ  Bostin یا (rBST) جیسے ہارمونی انجکشنزپر  حکومت نے سخت مضر ِصحت ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے، لہذا مضر صحت ہونے اور ملکی قوانین میں ممنوع ہونے کی وجہ سے بھینسوں کو یہ انجیکشن لگانے اور اس کے کاروبار  سے احتراز ضروری ہے۔ نیز قانون شکنی کی صورت میں  مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہےاور پکڑے جانے کی صورت میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سزا  ملنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے،  اور اپنے آپ کو ذلت  کے مواقع سے بچانا شرعاً ضروری ہے۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (5/ 422):

 [مطلب طاعة الإمام واجبة]

(قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته وسيأتي قبيل الشهادات عند قوله أمرك قاض بقطع أو رجم إلخ التعليل بوجوب طاعة ولي الأمر وفي ط عن الحموي أن صاحب البحر ذكر ناقلا عن أئمتنا أن ‌طاعة ‌الإمام ‌في ‌غير ‌معصية واجبة فلو أمر بصوم وجب اهـ وقدمنا أن السلطان لو حكم بين الخصمين ينفذ في الأصح وبه يفتى.

وفیہ ایضاً:لأن طاعة أمر السلطان بمباح واجبة."

کنز العمال (802/3):

"عن علي رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌ليس ‌للمسلم ‌أن ‌يذل ‌نفسه، قالوا: يا رسول الله وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء لما لا يطيق. "طس"و عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليس ينبغي للمؤمن أن يذل نفسه، قيل: يا رسول الله وكيف يذل نفسه؟ قال: يتعرض من البلاء لما لا يقوم له. ابن النجار."

·  The Supreme Court of Pakistan vacated the stay granted by the Sindh High Court and restored the ban on animal hormone injections such as Recombinant Bovine Somatotropin (RBST).

Link:
https://tribune.com.pk/story/1602646/supreme-court-restores-ban-animal-hormone-injection .

According to a study published in the Pakistan Veterinary Journal, “there does not seem to be any harm in using oxytocin in appropriate doses in dairy animals to facilitate increased milk letdown” and it is commonly administered 10‑20 IU I/M immediately before milking in cases where natural milk ejection is delayed.

Link:

https://www.pvj.com.pk/pdf-files/32_3/435-437.pdf

  حضرت خُبیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

04 /صفر/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حضرت خبیب بن حضرت عیسیٰ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب