| 88398 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اگر بہن بھائی یہ فیصلہ کریں کہ میں مکمل رقم ادا کر کے مکان کا واحد مالک بن سکتا ہوں،تو کیا ملکیت کی منتقلی پر آنے والے اخراجات . سب وارثین آپس میں تقسیم کریں گے؟یا چونکہ میں خود خریدار بن رہا ہوں تو تمام قانونی و حکومتی اخراجات میرے ذمے ہوں گے؟ اگر یہ مکان کسی تیسرے فریق کو فروخت کیا جاتا تو اخراجات سب وارثین میں تقسیم ہوتے، تو کیا وہی اصول یہاں لاگو ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
خرید وفروخت کے معاملہ میں زمین کی رجسٹری وانتقال کا خرچہ شرعاخریدنےوالے پر ہے،اس لیے اس جائیداد کے قانونی اور حکومتی اخراجات آپ پر ہوں گے،اگر دیگرورثہ از خود رضامندی سے شریک ہوتے ہیں تو یہ بھی جائز ہے۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 58):
أجرة كتابة السندات والحجج وصكوك المبايعات تلزم المشتري لكن يلزم البائع تقرير البيع والإشهاد عليه في المحكمة.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (6/ 92):
وعلى هذا أجرة الصكاك على من يأخذ الصك في عرفنا، وقيل يعتبر العرف جامع الفصولين.
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
21/ صفر 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


