| 88482 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
سوال: اگر احرام کی حالت میں ( ایسنس فلیورملی ہوئی مشروبات )جسم یا کپڑے وغیرہ پر گرجائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ جبکہ دارالعلوم کراچی کے فتویٰ میں اس کے جواز کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹ !اسکے ساتھ فتوی کی فوٹو کاپی لف ہے اور یہ فتویٰ (امداد المفتين جامع جلد نمبر 6 کتاب الحج کے صفحہ نمبر 378 کے حاشیہ میں)طبع ہوچکاہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ ایسنس فلیور نہ عرفاخوشبوہوتےہیں ،نہ ہی استعمال کےوقت خوشبو کےطورپر محسوس کیےجاتےہیں اورنہ خوشبوکےحصول کےلیے ان کو استعمال کیاجاتاہے،بلکہ ذائقےکےلیےاستعمال ہوتےہیں،لہذاحالت احرام میں ایسی مشروبات کاپیناجائزہےاوراگرحالت احرام میں کپڑوں پر لگ جائیں،تواس سےکوئی دم وغیرہ بھی واجب نہ ہوگا۔
دارالافتاءجامعۃ الرشید کراچی سے سابقہ جاری شدہ فتوی) فتوی نمبر (87758/64 میں بھی اس کی مکمل تفصیل موجودہے۔
حوالہ جات
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
29/صفر1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


