03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسٹمر سے سرکاری ٹیکس وصول کرکے دیگرمصارف میں استعمال حکم
88473جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارا ایک ریسٹورنٹ ہے ،جس میں ہم  اپنے کسٹمر سے حکومت پاکستان کے ادارے سندھ ریوینیو بورڈ کے کہنے پر ٹیکس وصول کرتے ہیں،جس کی مالیت کیش پر پندرہ فیصد اور بینک کارڈ پر آٹھ  فیصد ہے ، یہ فیصد گورنمنٹ کی مقرر کردہ ہے۔کیا یہ ٹیکس وصول کر کے ہم  اپنے ادارے کے دیگر اخراجات میں  استعمال کرسکتے ہیں  ؟ یا حکومت کو ادائیگی لازم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حکومت کی جانب سے متعین کیا گیا ٹیکس ،کسٹمر سے وصول کرکے حکومت کو ادا کرنا لازم ہے ، اس رقم کو  ریسٹورنٹ کے دیگراخراجات  میں استعمال کرنا، شرعا جائز نہیں  ہے ۔

حوالہ جات

قال الله تبارك وتعالى:﴿ إن الله يأمركم أن تؤدوا الأمانات إلَى أَهْلِهَا ﴾ [النساء: 158[

(سنن أبي داود: 395/5):

عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أد الأمانة إلى من ائتمنك ولا تخن من خانك."

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

2/ ربیع الاول 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب