| 88607 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال یہ ہے کہ اگر دونوں بھائی مل کر اس مکان پر ایک اور منزل تعمیر کروائیں توکیا اس میں بہن کا حق ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس مکان پر دونوں بھائی اپنے ذاتی مال سےجو تعمیر کریں گے،اس تعمیر میں بہن کا حق نہیں ہوگا،لیکن تعمیر کرنے سے پہلے بہن کے ساتھ اس کے حوالے سے ابھی سے طے کرلیں کہ مستقبل میں تقسیم ِ میراث کے وقت اگر مکان کو بیچنا پڑے تو دونوں بھائیوں کو اس تعمیر کی فروخت کے وقت کی قیمت یاتعمیر پر آنے والی لاگت ملے گی،تاکہ بعد میں کسی قسم کے نزاع کا اندیشہ نہ رہے۔
حوالہ جات
.....
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
06/ربیع الثانی1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


