03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نام کی تصحیح کرنا
88960جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

اگر کسی دستاویز میں نام کی ہجے غلط ہو، لیکن سب لوگ اسے صحیح نام سے جانتے ہوں، تو کیا اس میں کوئی مسئلہ ہے؟ میرا نام "Md Soeal" ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ "Muhammad Sohail" ہونا چاہئے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نام کو صحیح ہجوں اور حروف کے ساتھ لکھنا چاہیے۔ قصداً (جان بوجھ کر) غلط لکھنا درست نہیں ہے۔ لہٰذا آپ کو اپنا پورا اور صحیح نام (محمد سہیل - Muhammad Sohail) اپنی اسناد اور دیگر کاغذات میں درست لکھوانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔البتہ اگر اس تصحیح (درستگی) میں انتظامی یا قانونی طور بڑا حرج لازم آتا ہو، تو پھرکاغذات پر الفاظ باقی رکھنے کی گنجائش ہے۔

حوالہ جات

درر الحكام شرح مجلة الأحكام(38/1)

 أن الشيء الذي يجوز بناء على الضرورة يجوز اجراؤه بالقدر الكافي لازالة تلك الضرورة فقط ولا يجوز استباحته أكثر مما تزول به الضرورة.

كتاب الموسوعة الفقهية الكويتية - تغيير الاسم وتحسينه (337)

يَجُوزُ تَغْيِيرُ الاِسْمِ عُمُومًا وَيُسَنُّ تَحْسِينُهُ، وَيُسَنُّ تَغْيِيرُ الاِسْمِ الْقَبِيحِ إِلَى الْحَسَنِ، فَقَدْ أَخْرَجَ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَال: قَال رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ فَأَحْسِنُوا أَسْمَاءَكُمْ.

ظہوراحمد

دارلافتاء جامعۃ الرشید کراچی

17 جمادی الاولی 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ظہوراحمد ولد خیرداد خان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب