03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویڈیوگرافی اور ان کی مارکیٹنگ کا حکم
89174اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

میں آنلائن مارکیٹنگ، سوشل میڈیا اور ویبسائٹ وغیرہ کا کام کرتا ہوں ۔میں نے ایک کلائنٹ کا کام کیا۔ اس کا کام، شادی وغیرہ کی وڈیو گرافی اور پروڈکٹس کی وڈیو اور تصاویر بنانے کا ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے لیے اس بزنس کے سوشل میڈیا مینجمنٹ  اور مارکیٹنگ کرنے کے چارجز ہوتے ہیں، جو پیسے بنتے ہیں،  وہ جائز ہیں یا نہیں ؟

اور کیا میں یہ کام مزید جاری رکھ سکتا ہوں؟

تنقیح:

سائل نے مزید بتایا کہ لوگ اپنی فائلیں، ویڈیوز، تصاویر وغیرہ خود بناتے ہیں اور جن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلانا ہوتا ہے وہ بھی ان کے ذاتی ہوتے ہیں، میں ان کے ڈیٹا کو لیکر ان ہی کے پیجز پر صرف مینیج کرتا ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جن ویڈیوز اور تصاویر کی آپ تشہیر کرتے ہیں، اگر ان میں نامحرم عورتیں، موسیقی یا عریانی وغیرہ جیسی شرعی قباحتیں نہ پائی جاتی ہوں تو انکی تشہیر کرنا جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال ہے۔

البتہ اگر ویڈیوز اور تصاویر شرعی قباحتوں سے خالی نہ ہوں تو ان کی تشہیر کرنا اور اس پر پیسے لینا جائز نہیں اور ایسے کام کو جاری رکھنا گناہ کے کام پر تعاون کرنا شمار ہوگا۔

حوالہ جات

سورۃ المائدۃ اٰیۃ رقم:(2)

ولاتعاونوا علی الإثم والعدوان.

الھدایۃ فی شرح بدایۃ المبتدی:(6/297)

قال: ولایجوز الاستئجار علی الغناء والنوح،وکذا سائر الملاہی، لأنہ استئجار علی المعصیۃ، والمعصیۃ لاتستحق بالعقد.

بدائع الصنائع:(4/189)

وعلى هذا يخرج الاستئجار على المعاصي أنه لا يصح لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا كاستئجار الإنسان للعب واللهو، وكاستئجار المغنية، والنائحة للغناء، والنوح بخلاف الاستئجار لكتابة الغناء والنوح أنه جائز؛ لأن الممنوع عنه نفس الغناء، والنوح لا كتابتهما.

البحرالرائق شرح کنزالدقائق:(8/23)

قال رحمه الله (ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه.

زبیر احمد ولد شیرجان

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

10/جمادی الآخرہ1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زبیر احمد ولد شیرجان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب