| 89207 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
سردی سے بچنے والی ٹوپی پر Coca-Colaلکھا ہو تو کیا اسے پہننا جائز ہوگا؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایسی کمپنیوں کی مصنوعات استعمال کرنے سے بھی منع کیا جاتا ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مستند فہرستوں کی بنیاد پر جن کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری ہو ان کی مصنوعات یا تشہیری مواد کو استعمال کرنا غیرت اسلامی کے خلاف ہے،لہذا ایسی ٹوپی کا پہننا مناسب نہیں۔اگر خرید چکے ہوں تو اس پر تشہیری مواد مٹاکر استعمال کرسکتے ہیں ۔
حوالہ جات
سورة التوبة،( 120) الآية
قال الله تعالی:"ولا ينالون من عدو نيلا إلا كتب لهم به عمل صالح..."الآية
الأشباه والنظائر لابن نجيم (ص: 73)
قاعدة: الضرورات تبيح المحظورات .
جواہر الفقہ (362/355/5)
"بلا ضرورت مسلمانوں کو چھوڑ کر کفار و مشرکین کے ساتھ معاملات نہ کیے جائیں...روایاتِ حدیث و فقہ کے دیکھنے اور حالات موجودہ پر نظر ڈالنے سے ثابت ہوا کہ اس وقت باوجود اباحت فی نفسہا کے مسلمانوں کے لیے اپنی دکانیں چھوڑ کر غیر مسلموں سے سامان خریدنا ہرگز جائز نہیں"۔
محمد شاہ جلال
دار الإفتاء، جامعۃ الرشید، کراچی
12/جماد الاخری /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد شاہ جلال بن خلیل حولدار | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


