| 89231 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
میری بیوی UBL میں بطور Business Risk Review Executive جاب کر رہی ہے۔ یہ محکمہ کنونشنل اور اسلامک دونوں میں کام کرتا ہے۔ یعنی اگر کوئی کمپنی لون لیتی ہے، تو دیکھا جاتا ہے کہ وہ لون دوبارہ واپس کرسکتی ہے یا نہیں، اور یہ کہ اسے لون ملنا چاہیے یا نہیں۔ کیا اس قسم کی جاب درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کی صراحت کے مطابق چونکہ آپ کی اہلیہ UBL کنونشنل بینک کی "بزنس رسک ریویو" ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایگزیکٹو کام کرتی ہے۔ اس بنا پر وہ سودی نظام کا حصہ بن رہی ہے، جوکہ شرعا درست نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ڈیپارٹمنٹ کمپنی کا جائزہ لینے کے بعد بینک کو اس بات پر آمادہ کرتی ہے کہ وہ کمپنی کو سودی قرض جاری کرے یا نہ کرے، جوکہ سودی لین دین میں معاونت سمجھی جاتی ہے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اپنی ملازمت UBL اسلامک بینک یا کسی بھی اسلامی بینک میں منتقل کرلے۔ تاکہ آمدنی حلال ہو اور گھر میں برکت ہو۔
حوالہ جات
القرآن: (سورة المائدة: 120)
"وَلَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْـمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللّـٰهَ ۖ اِنَّ اللّـٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ."
صحيح مسلم : (ج:3، ص:1219، ط:احیاء التراث)
"عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ ".
فقہ البیوع:(ج:2، ص:1064،ط:معارف القرآن)
"فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل التعاقد بالربوا أخذاً أو عطاء، أو خصم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليها، أو تقاضى الفوائد الربوية، أو دفعها، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليها، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإن الإدارة مسئولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبها حرام."
سید سمیع اللہ شاہ سید جلیل شاہ
دارالافتاءجامعۃ الرشید ،کراچی
15/ جمادی الاخری/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید سمیع اللہ شاہ بن سید جلیل شاہ | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


