03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پروڈکٹ کے ساتھ دیے جانے والے کارڈز کا حکم
89337جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے بجلی کی تار بنانے والے کارخانے کے لیے مارکیٹ میں مقابلہ مشکل ہو گیا ہے کیونکہ بڑی کمپنیاں اپنے تار کے ڈبوں میں ٥٠ یا ١٠٠ روپے کے ٹوکن ڈال کر الیکٹریشنز کو رشوت دیتی ہیں۔ الیکٹریشنز اس رشوت کے لالچ میں صرف وہی تار بیچتے ہیں اور گھر بنانے والے مالک کو ڈراتے ہیں کہ اگر یہ تار نہ لگائی گئی تو آگ لگ سکتی ہے، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں۔ چونکہ ہم ٹوکن نہیں دیتے، ہماری تار مارکیٹ میں نہیں بکتی اور بڑی کمپنیاں مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔ اس صورتحال میں شریعت کے مطابق ہمارا موقف کیا ہونا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اسکیم کے موجودہ طریقہ کار میں ٹوکن اصل خریدار کا حق ہونا چاہیے کیونکہ ٹوکن مبیع میں موجود ہوتا ہے۔ تاہم اکثر اصل خریدار کے بجائے یہ الیکٹریشن کے قبضے میں چلا جاتا ہے۔  لہذا  یا  اپنی اسکیم کی ایسی تشہیر کرے کہ اصل مالکان  ہی ٹوکن وصول کر سکیں یاکوئی ایسی اسکیم جاری کریں کہ ٹوکن مبیع میں نہ ہو۔مثلا دکاندار کو  آرڈر لانے والے کو کمیشن دینے کا پابند کریں۔ دونوں میں سے جو صورت زیادہ مناسب لگے کمپنی اس کے مطابق ا سکیم جاری کر سکتی ہے ۔

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار (6/ 63):

«قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن ‌أجرة ‌السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام وعنه قال: رأيت ابن شجاع يقاطع نساجا ينسج له ثيابا في كل سنة.

المحيط البرهاني  (7/ 11):

‌ولا ‌يضم ‌أجرة ‌الطبيب والرائض والبيطار، وجعل الآبق وأجرة السمسار تضم إن كانت مشروطة في العقد بالإجماع، وإن لم تكن مشروطة بل كانت موسومة، أكثر المشايخ على أنها لا تضم، ومنهم من قال: لا تضم أجرة الدلال بالإجماع، بخلاف أجرة السمسار إذا كانت مشروطة في العقد.

تبيين الحقائق  (5/ 158):

‌من ‌ملك ‌شيئا ‌ملك ‌ما ‌هو ‌من ‌ضروراته ‌وتوابعه.

مجیب الرحمان بن محمد لائق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

18/06/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مجیب الرحمٰن بن محمد لائق

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب