| 89715 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
میں ایک آن لائن کام کرتاہوں فارایور لیونگ پروڈکٹس کمپنی میں،یہ پاکستان میں نئی آئی ہےلیکن عالمی سطح پر 49سال سے170سےزائدممالک میں چل رہی ہے۔کافی سارےمسلمان ایساکررہےہیں اوروہ اسےحلال کہہ رہے ہیں۔ مہربانی کرکےاس کی ریسرچ کرکےبتادیں کہ یہ حلال ہےیاحرام ہے؟
اس کی مارکیٹنگ پلان کالنک یہ ہے: https://youtu.be/AVoPVjL77Vs?si=MWS7dojs4fy8kEbl
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فارایورلیونگ پروڈکٹس کمپنی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی ہےاوراس کمپنی کی پروڈکٹ خریدنےکامقصد ممبرشپ کاحصول اورکمپنی کےلیےنئےممبرز ڈھونڈکردینےپراپناکمیشن لیناہوتاہےاورکمپنی اس بات کی پابندہوتی ہےکہ وہ اپنی پروڈکٹ کےخریدارکوممبرشپ دےجب کہ خرید وفروخت اوراجارہ (دلالی)کےمعاملےکواکٹھا کرنا شرعاًدرست نہیں۔نیز رقم اداکرکےممبرشپ لینےکامقصدبھی پروڈکٹ کی خریداری نہیں بلکہ کمپنی کےساتھ نئے ممبرز جوڑنےکی صورت میں ملنےوالاکمیشن(نفع)حاصل کرناہوتاہے،جس کاملنایقینی نہیں اوراس بات کاا حتمال ہےکہ جورقم لگائی تھی،وہ بھی ڈوب جائےلہذایہ ایک جواکی صورت بھی ہے۔
اسی طرح پہلےشخص کےبنائےگئےممبرزکےواسطےسےجو لوگ کمپنی کےساتھ جڑتےہیں،ان بالواسطہ ممبرز کا کمیشن بھی پہلےشخص کوملتاہےحالانکہ اس مرحلےمیں اس کی محنت شامل نہیں ہوتی جس کی اجرت لینابھی اس کےلیےجائزنہیں،لہذااس ملٹی لیول مارکیٹنگ کی ممبرشب حاصل کرکےکمپنی کےلیےکمیشن پرکام کرنا متعددوجوہ سےناجائزہوگا۔
حوالہ جات
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر :(2/ 111)
والأصل أن ما كان مبادلة مال بمال فإنه لا يصح تعليقه بالشرط الفاسد للنهي عن بيع وشرط۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع :(5/ 175)
لأن هذه الشروط بعضها فيه منفعة زائدة ترجع إلى العاقدين، أو إلى غيرهما، وزيادة منفعة مشروطة في عقد البيع تكون ربا والربا حرام، والبيع الذي فيه ربا فاسد۔
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي :(4/ 59)
لأنه يصير صفقتين في صفقة على ما مر من امتناع الصفقتين في صفقة إلا أن هذا على تقدير واحد وهو كون الخياطة يقابلها شيء من الثمن فهو شرط إجارة في بيع وما تقدم كان كذلك على ذلك التقدير وعلى تقدير عدم المقابلة يكون إعارة في بيع۔
الهداية في شرح بداية المبتدي المكتبة الإسلامية :(4/ 60)
ولو استحصد وأدرك لم يجز لأن العامل إنما يستحق بالعمل ولا أثر للعمل بعد التناهي والإدراك فلو جوزناه لكان استحقاقا بغير عمل ولم يرد به الشرع ۔
فیصل حیات بن خان بہادر
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
13/رجب المرجب 1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فیصل حیات بن خان بہادر | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


