| 89779 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
ایکس او ایچ کوائن (xoh coin training) کا شرعی حکم کیا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں مذکور کوائن کے بارے میں انٹرنیٹ پر تلاش کے باوجود کوئی مستند یا قابلِ اعتماد معلومات دستیاب نہ ہوسکیں۔ مزید یہ کہ کرپٹو کرنسی سے وابستہ بعض ماہر اور متعلقہ افراد سے بھی اس حوالے سے استفسار کیا گیا، مگر وہاں سے بھی کوئی واضح معلومات حاصل نہ ہو سکیں۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوائن کے نام میں کسی قسم کی غلطی واقع ہو گئی ہے۔بہرحال،اگر بالفرض یہ کرپٹو کوائن ہی ہو، تو کرپٹو یا ورچوئل کرنسی کے شرعی حکم کے سلسلے میں دارالافتاء جامعۃ الرشید کی آفیشل ویب سائٹ Almuftionline.com پر موجود درج ذیل فتاویٰ ملاحظہ کیے جائیں:
- فتویٰ نمبر 81020 بعنوان:
"بائنانس (Binance) اور کرپٹو ٹریڈنگ کا حکم" - فتویٰ نمبر 84734 بعنوان:
"کرپٹو کی ٹریڈنگ کے ذریعے پیسے کمانے کا حکم"
حوالہ جات
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
22.رجب1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


