| 89973 | نماز کا بیان | تراویح کابیان |
سوال
معلوم کرنا ہے کہ ہمارے علاقے کی مسجد میں جو قاری صاحب تراویح پڑھاتے ہیں ان کی اوسطا تین غلطیاں،اٹکن ہر رکعت میں ہوتی ہیں جبکہ بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ، جس کا مطلب ہے کہ 20 رکعت میں 60 غلطیاں،اٹکن۔ لیکن مسجد کی کمیٹی کچھ وجوہات کے تحت ان کو تبدیل نہیں کرتی، جبکہ مسجد میں کچھ دوسرے پکے قاری حضرات موجود ہیں۔ قاری صاحب کی ان غلطیوں کی وجہ سے تراویح پڑھنے اور قرآن سننے کا جو لطف ہے وہ حاصل نہیں ہو پاتا۔
اس مسئلے کا جواب عنایت فرمائیں کہ شریعت کی روشنی میں مسجد کمیٹی کا یہ اقدام کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں تراویح کے لیے قاری کا انتخاب نمازیوں کا حق ہے۔ اور چونکہ مسجد کمیٹی اہل محلہ کی نمائندہ ہوتی ہے، اس لیے اس کا کیا گیا فیصلہ شرعا درست ہے۔باقی تراویح میں غلطیاں تقریبا ہر قاری سے ہوتی ہیں،جن کی تصحیح سے تراویح کی نماز درست ہوجاتی ہے۔
حوالہ جات
الدرالمختار:(1/557)
"(والأحق بالإمامة) تقديما بل نصبا...(أو الخيار إلى القوم) فإن اختلفوا اعتبر أكثرهم؛ ولو قدموا غير الأولى أساءوا بلا إثم."
سید سمیع اللہ شاہ
دارالافتاءجامعۃ الرشید ،کراچی
21/ شعبان المعظم/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید سمیع اللہ شاہ بن سید جلیل شاہ | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


