| 90121 | طلاق کے احکام | طلاق کے متفرق مسائل |
سوال
Aurat ko shak ho k woh pregnant hai aur woh husband ko talaq dyte waqt roke agah kre k is halat main talaq na do wait kro husband Phir bhi talaq Salasa dy jaey to us talaq ki sharai hesiyat kia hogi
عورت کو شک ہو کہ وہ pregnant ہے اور وہ شوہر کو طلاق دیتے وقت روکے کہ اس حالت میں طلاق نہ دو انتظار کرو لیکن شوہر پھر بھی تین طلاقیں دے، تو اس طلاق کی شرعی حیثیت کیا ہوگی ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی کو حمل (pregnancy)کی حالت میں طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں تین طلاق دینے کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہو گئی ہے ، اب میاں ، بیوی کا اکھٹے رہنا جائز نہیں ۔ مطلقہ عورت اگر حاملہ ہو تو اس کی عدت وضع حمل ہے ، لہذا بچہ پیدا ہوتے ہی اس کی عدت ختم ہو جائے گی ، اور اگر حاملہ نہیں تو تین ماہواریاں عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے ۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي (3/ 232):
وحل طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل…
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 382):
(وجاز طلاقهن) أي الآيسة والصغيرة والحامل (عقيب الجماع).
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (3/ 187):
وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة...
عادل ارشاد علی
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
2 /ذی قعدہ1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عادل ولد ارشاد علی | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


