03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
معتوہ شخص کی دی ہوئی طلاق کا حکم
90345طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

میرے شوہر جو کہ ایک ڈپریشن کے  مریض ہیں اس کے علاوہ ڈپریشن کی دوائیاں بھی کھاتے رہتے ہیں ان کا علاج بھی چل رہا ہے۔ آپ سے میرا یہ سوال ہے کہ وہ جو بات کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں ان کو کچھ یاد نہیں رہتا اس کے علاوہ وہ بات کرتے کرتے کچھ الٹی سیدھی باتیں بھی کرنے لگ جاتے ہیں ۔ابھی چند دن پہلے میری ان سے بات ہو رہی تھی وہ مجھ سے بات کر رہے تھے کہ میں تمہیں چیلنج کرتا ہوں اور آگے یہ کہنے والے تھے کہ میں تمہیں موقع دیتا ہوں تو ان کی زبان سے یہ لفظ نکلا "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" پھر میں نے ان کو چپ کرایا اور بتایا کہ یہ آپ نے کیا کہہ دیا ؟تو اس کے بعد انہوں نے سوچا تو وہ بہت پریشان ہو گئے ،انہوں نے بتایا یہ الفاظ میں استعمال کرنا ہی نہیں چاہتا تھا ،معلوم نہیں میرے منہ میں یہ الفاظ کہاں سے آگئے؟اور دوسری بات انہوں نے کہی کہ میرا کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔اب کیا اس سے طلاق واقع ہوئی یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کردہ واقعہ کے مطابق چونکہ شوہر  کی حالت ایسی ہے کہ وہ  ڈپریشن کے ساتھ ساتھ الٹی سیدھی باتیں کرتے ہیں،  اسی طرح اس کی    بعض باتیں  عقلمند لوگوں کی باتوں سے  ملتی جلتی ہیں اور بعض باتیں مجنوں اور پاگل کی باتوں سے ملتی جلتی ہیں،   لہذا ایسا شخص معتوہ کے حکم میں ہے اور معتوہ کی حالت ِعتہ اگر مشہور ہوتواس کی  اس حالت  میں دی ہوئی طلاق کا اعتبارنہیں کیا جاتا ۔

لہذا صورت مسئولہ میں طلاق دیتے وقت  اگر اس کے اقوال وافعال میں خلل کی کیفیت مشہور ومعروف ہو اور وہ اس پرقسم بھی کھالے کہ طلاق دیتے وقت اس کی وہی حالت تھی ، تو طلاق واقع نہیں ہوئی،ورنہ ہوگئی۔

حوالہ جات

حاشیہ ابن عابدین 3/244:

فالذي ينبغي التعويل عليه في المدهوش ونحوه إناطة الحكم بغلبة الخلل في أقواله وأفعاله الخارجة عن عادته، وكذا يقال فيمن اختل عقله لكبر أو لمرض أو لمصيبة فاجأته: فما دام في حال غلبة الخلل في الأقوال والأفعال لا تعتبر أقواله وإن كان يعلمها ويريدها لأن هذه المعرفة والإرادة غير معتبرة لعدم حصولها عن الإدراك صحيح ۔۔۔والقول قولہ  بیمینہ إن عرف منہ الدھش ،وإن لم یعرف منہ لا یقبل قولہ قضاء.

 الجوهرة النيرة على مختصر القدوري:2/33                                                       

قوله (ويقع طلاق كل زوج إذا كان بالغا عاقلا) سواء كان حرا أو عبدا طائعا أو مكرها هازلا كان أو جادا لقوله عليه الصلاة والسلام «كل الطلاق جائز إلا طلاق الصبي والمجنون» قوله (ولا يقع طلاق الصبي والمجنون) ؛ لأنه ليس لهما قول صحيح، وكذا المعتوه لا يقع طلاقه أيضا، وهو من كان مختلط الكلام بعض كلامه مثل كلام العقلاء وبعضه مثل كلام المجانين وهذا إذا كان في حال العته أما في حالة الإفاقة فالصحيح أنه واقع، وكذا النائم لا يقع طلاقه؛ لأنه عديم الاختيار وكذا المغمى عليه ومن شرب البنج ولو جرى على لسان النائم طلاق لا عبرة به ولو استيقظ وقال أجزت ذلك الطلاق أو أوقعته لا يقع؛ لأنه أعاد الضمير إلى غير معتبر.

الاختيار لتعليل المختار:  3/124

قال: (ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ مستيقظ) لقوله عليه الصلاة والسلام: «‌كل ‌طلاق ‌واقع ‌إلا ‌طلاق ‌الصبي ‌والمعتوه» ، وفي رواية: «إلا طلاق الصبي والمجنون» ، ولا يقع طلاق الصبي والمجنون لما روينا، ولأنهما عديما العقل والتمييز والأهلية بهما، ولو طلق الصبي أو النائم ثم بلغ أو استيقظ وقال: أجزت ذلك الطلاق لا يقع، ولو قال: أوقعته وقع.

حنبل اکرم

 دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

21 /ذوالقعدہ  /1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حنبل اکرم بن محمد اکرم

مفتیان

مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب