03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق رجعی کے احکام
90766طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

میری بیٹی طوبیٰ نوشاد بنت نوشاد بیگ کو 23 ستمبر 2025 کو عبدالحنان ولدعبدالغفور نے ایک طلاق دی، طلاق دینے کے بعد اب تک کوئی رجوع نہیں کیا ،اس میں شرعی احکام کیا ہیں، واضح فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر شوہر نے اپنی بیوی کو طلاقِ رجعی دی ہو، تو عدت کے دوران (جو حمل نہ ہونے کی صورت میں تین ماہواریاں اور حمل ہونے کی صورت میں بچے کی پیدائش تک ہے) اسے رجوع کا حق حاصل رہتا ہے۔ لیکن اگر عدت کی مدت ختم ہونے تک شوہر کی طرف سے نہ زبانی رجوع پایا جائے اور نہ ہی وہ ازدواجی تعلق قائم کرے، تو عدت کے اختتام پر رجوع کا حق ختم ہو جاتا ہے اور نکاح بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ اس کے بعد عورت شرعاً آزاد ہوتی ہے کہ جہاں چاہے نکاح کر لے۔ البتہ، اگر وہ اپنے سابق شوہر ہی کے ساتھ دوبارہ ازدواجی زندگی شروع کرنا چاہے، تو باہمی رضامندی اور نئے مہر کے ساتھ، دو گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ تین طلاقیں نہ دی گئی ہوں۔

 

حوالہ جات

الدر المختارشرح تنویر الأبصار (9/86):

كتاب الطلاق:(هو)لغة:رفع القيد،لكن جعلوه في المرأة طلاقا و في غيرها إطلاقا،،،(رفع قيد النكاح في الحال)بالبائن(أو المآل)بالرجعي(بلفظ مخصوص).

الدر المختارشرح تنویر الأبصار  (3/ 397):

(الرجعۃ هي استدامة الملك القائم) بلا عوض ما دامت (في العدة) ... (بنحو) متعلق باستدامة (رجعتك) ورددتك ومسكتك بلا نية لأنه صريح (و) بالفعل مع الكراهة (بكل ما يوجب حرمة المصاهرة) كمس ولو منها اختلاسا أو نائما أو مكرها أو مجنونا أو معتوها إن صدقها هو أو ورثته بعد موته، جوهرة. ( إن لم یطلق بائنا ) فإن أبانها فلا ( وندب إعلامها بها ) لئلا تنكح غيره بعد العدة، فإن نكحت فرق بينهما وإن دخل، شمني ( وندب الإشهاد ) بعدلين ولو بعد الرجعة بالفعل ( و ) ندب ( عدم دخوله بلا إذنها عليها ) لتتأهب وإن قصد رجعتها لكراهتها بالفعل كما مر.

وفي الهندية(1/473):

وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة، و ثنتين في الأمة لم تحلّ له حتى تنكح زوجاً غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثمّ يطلقها أو يموت عنها.

احسان اللہ گل محمد

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

/1/8144ھ  

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان ولد گل محمد

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب