03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سونے کے ساتھ کچھ نقد رقم ہوتو زکوٰۃ کا نصاب کیا ہوگا ؟
91435زکوة کابیانسونا،چاندی اور زیورات میں زکوة کے احکام

سوال

میری شادی کو نو ماہ مکمل ہو چکے ہیں اور میری بیوی کو جو اس کے والدین کی طرف سے سونا ملا تھا وہ تقریباً دو تولہ ہے اور وہ سونا اس کے والدین نے اس کو تقریباً چار ، پانچ سال قبل ہی ملکیت میں دے دیا تھا ۔معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ جب سے والدین نے دیا ہے تب سے ایک سال بھی زکوٰۃ نہیں نکالی اور وجہ یہ بتائی گئی کہ سونے پر زکوۃ جب ہوتی ہے تب وہ ساڑھے سات تولہ ہو ،اب چونکہ وہ تقریباً دو تولہ ہے تو زکوٰۃ نہیں ،لیکن اس دوران نقد رقم ہمیشہ موجود رہتی تھی چاہے تھوڑی ہی کیوں نہ ہو ،اب سوال یہ ہے کہ کیا زکوٰۃ کا نصاب اس صورت میں سونے سے دیکھا جائے گا یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے  ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی شخص کے پاس سونا یا چاندی نصاب سے کم مقدار میں ہو،لیکن اس کے علاوہ اس کے پاس ضرورت سے زائد  نقد رقم بھی ہو،اگرچہ نہایت کم مقدار میں ہو،اور اس سونے اور رقم کی مجموعی قیمت چاندی کے نصاب(ساڑھے باون تولہ) کی قیمت تک پہنچ جائے تو سال گزرنے کے بعد اس پر زکاۃ فرض ہو گی، سونے کے نصاب کی قیمت تک پہنچنا ضروری نہیں ۔

لہذا  صورت مسئولہ میں دو تولہ سونے کے ساتھ کچھ رقم مل جائے تو ان کی مجموعی قیمت چاندی کے نصاب کی قیمت تک پہنچ جاتی ہے ، لہذا اس پر زکا ۃ واجب ہوگی ۔

حوالہ جات

(الدر المختارمع رد المحتار:2/ 303) :

فلو ضم حتى يؤدي كله من الذهب، أو الفضة فلا بأس به عندنا، ولكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء رواجا.

وكذا فيه :(وشرط كمال النصاب)ولو سائمة (في طرفي الحول) في الابتداء؛ للانعقاد،وفي الانتهاء؛ للوجوب (فلا يضر نقصانه بينهما)۔ فلو هلك كله بطل الحول.

(بدائع الصنائع، کتاب الزکوٰۃ، فصل فیما إذا كان ذهبا مفردا، ج:2، ص:410):

أما ‌إذا ‌كان ‌له ذهب مفرد فلا شيء فيه حتى يبلغ عشرين مثقالا فإذا بلغ عشرين مثقالا ففيه نصف مثقال.

(الفتاوى التاتارخانية، كتاب الزكوة، فصل في زكوة المال، ج:3، ص:157):

ويضم الذهب إلى الفضة، والفضة إلى الذهب، ويكمل إحدى النصابين باالأخر عند علمائنا.... ثم قال أبو حنيفة: يضم باعتبار القيمة.... وقال ابويوسف و محمد: يضم باعتبار الأجزاء يعني بالوزن .

   محمد عمران 

دارالافتاء جامعۃ الرشید

  01 /محرم الحرام /8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عمران بن عبد المطہر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب