| 90867 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
مشترکہ خاندان میں عورتیں پردہ کیسے کریں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ شریعت میں عورت کے لیے غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا لازم ہے، اگرچہ وہ شوہر کے قریبی رشتہ دار، جیسے دیور، جیٹھ یا دیگر ایسے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں ؛کیونکہ شرعی پردہ اللہ تعالیٰ کاقطعی حکم ہے۔شرعی پردہ کی پابندی کے لئے علیحدہ گھر کا ہونابھی ضروری نہیں،چہرہ چھپانا اور بلا ضرورت بات کرنے سے احتراز ایک گھر میں بھی ممکن ہے۔
لہذا مشترکہ خاندانی نظام میں جب غیر محرموں کا آمنا سامنا رہتا ہو تو عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو بڑی چادر سے چھپائے رکھے، مستقل چہرہ پر نقاب ڈال کر رکھنا ضروری نہیں ہے، البتہ گھریلو امور انجام دیتے ہوئے بڑی چادر لے کر اس کا گھونگھٹ بنالیا جائے؛ تاکہ چہرے پر غیر محرم کی نگاہ نہ پڑے، بلاضرورت غیر محرم (دیور، جیٹھ، چچا زاد، ماموں زاد وغیرہ) سے بات چیت نہ کی جائے۔اور اگر ضرورت پیش آئے تو پردے کے ساتھ، سنجیدہ انداز میں اور صرف ضرورت کے مطابق بات چیت کی جاسکتی ہے۔
حوالہ جات
اللہ تعالی کاارشاد پاک ہے: (سورة النور:31)
﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَال﴾ (النور: 31)۔
اللہ تعالی کاارشاد پاک ہے: (سورة الأحزاب:57)
يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا. (سورة الأحزاب:57)
( التصحيح والترجيح، 1/ 463)
ولا يجوز أن ينظر الرجل إلى امرأة أجنبية إلا إلى وجهها وكفيها فإن كان لا يأمن الشهوة لم ينظر في وجهها إلا لحاجة.
( البناية شرح الهداية ، 12/ 189)
عن عبد الله بن عمر: أن عمر - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ - خطب بالجابية، وقال.. ألا لا يخلون رجل بامرأة
إلا كان ثالثهما الشيطان.
( حاشية ابن عابدين (رد المحتار)، 6/ 367)
(وَمِنْ مَحْرَمِهِ)... إلَى الرَّأْسِ وَالْوَجْهِ وَالصَّدْرِ وَالسَّاقِ وَالْعَضُدِ إنْ أَمِنَ شَهْوَتَهُ... لَا إلَى الظَّهْرِ وَالْبَطْنِ... وَالْفَخِذِ.
(فتاوی الهنديۃ،5/381)
يجوز النظر إلي مواضع الزينة الظاهرة منهن،و ذلك الوجه والكف في ظاهر الرواية.
(حاشیۃ ابن عابدین ، 9/610،ط:رشيدية)
(فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام، وهذا في زمانهم، وأما في زماننا فمنع من الشابة. (قَوْلُهُ وَأَمَّا فِي زَمَانِنَا فَمُنِعَ مِنْ الشَّابَّةِ) لَا لِأَنَّهُ عَوْرَةٌ بَلْ لِخَوْفِ الْفِتْنَة.
(اصلاح الرسوم ، راقم الحروف: حکیم الامۃ مولانا اشرف علی تھانو ی صاحب نور اللہ مرقدہ،ص114-16)
اگرچہ محرم کے سامنے بعض اعضاء سر، بال، بازواور پنڈلی کھولنے کی گنجائش ہے، لیکن فسادِ زمانہ کی وجہ سے بعض محارم (جیسے جوان خسر، سوتیلا جوان بیٹا، دودھ شریک بھائی وغیرہ) کے سامنے بھی احتیاط اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے،مگر بلا ضرورت ان اعضاء (سر، بال، بازو، پنڈلی )کا ظاہرکرنامناسب نہیں۔۔۔اگر شدید ضرورت یا مجبوری ہو، جیسے بار بار آنے جانے والے رشتہ دار یا ناگزیر گھریلو معاملات، تو صرف چہرہ، دونوں ہاتھ کلائی تک اور دونوں پاؤں ٹخنوں کے نیچے تک کھولنے کی گنجائش ہے، اس سے زیادہ نہیں۔
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
15/محرم الحرام/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


