03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
داڑھی کی وجہ سے” میرا بکرا”کہنے کا حکم
91292ایمان وعقائدایمان و عقائد کے متفرق مسائل

سوال

اشرف کی بیوی زاہدہ نے اس کی داڑھی پکڑی اور اسے کہا: "میرا بکرا"اشرف نے زاہدہ سے پوچھا: "کیا تم نے مجھے داڑھی کی وجہ سے بکرا تو نہیں کہا ہے؟" زاہدہ غصے میں زور سے بولی: "نہیں" اور اشرف کی نقل بطورِ تنقید اتاری کہ: "داڑھی کی وجہ سے بکرا کہا ہے؟" اس کا مطلب یہ تھا کہ اس نے داڑھی کی وجہ سے نہیں کہا تھا، بلکہ زاہدہ کو غصہ آ گیا تھا۔ وہ تنقید کر رہی تھی کہ کیا وہ بھلا داڑھی کی وجہ سے بکرا بول سکتی ہے؟ اس لیے اس نے حیرت کے مفہوم میں کہا: "داڑھی کی وجہ سے بکرا کہا ہے؟" کیا  ان الفاظ کی بنیاد پر زاہدہ کافر ہو گئی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شوہر کو "میرا بکرا" کہنا انتہائی بے ہودہ بات ہے ۔چاہے شوہر کا مذاق اڑانا مقصود ہو یا داڑھی کو اہم نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ الفاظ منہ سے نکلے ہوں، تا ہم بیوی کی تصریح (کہ الفاظ کہتے وقت توہین یاسنت کا مذاق اڑانا مقصود نہ تھا)کی وجہ سے کفر کاحکم نہیں لگےگا ۔بہرصورت یہ الفاظ بہت خطرناک ہیں، لہذا دلی ندامت کے ساتھ استغفارکریں  ۔آئندہ ان جیسے الفاظ کہنے سے  مکمل  اجتناب کریں ۔

حوالہ جات

﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا يَسخَر قَوم مِّن قَومٍ عَسَىٰٓ أَن يَكُونُواْ خَيرٗا مِّنهُم﴾ [الحجرات: 11]

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر :1/692

ومن أهان الشريعة أو المسائل التي لا بد منها كفر ومن بغض عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر ولو شتم فم عالم فقيه أو علوي يكفر.

إكفار الملحدين في ضروريات الدين (ص59):

وفي "الهندية": إذا كان في المسألة وجوه توجب الكفر، ووجه واحد يمنع، فعلى المفتي أن يميل إلى ذلك الوجه، إلا إذا صرح بإرادة توجب الكفر، فلا ينفعه التأويل حينئذ.

محمد ابراہیم قریشی بن عبدالرزاق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

3/صفر المصفر /1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابرہیم قریشی بن عبد الرزاق

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب