| 91259 | ایمان وعقائد | ایمان و عقائد کے متفرق مسائل |
سوال
2۔ کچھ دن پہلے میں نے الٹے ہاتھ سے پانی پیا، تو مجھے وسوسے آنے لگے کہ کہیں میں نے اس عمل کو حلال سمجھ کر تو نہیں کیا؟ اسی طرح پانی ضائع کرنا، سیدھے ہاتھ سے استنجا کرنا، یا کھڑے ہو کر کھانا پینا جیسے اعمال اگر گناہ ہوں، تو کیا ان کو حلال سمجھنے والا کافر ہو جاتا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ کسی حرام چیز کو حلال سمجھنے سے اسی وقت کفر لازم آتا ہے جب اس کی حرمت قرآنِ کریم یا سنتِ متواترہ کی قطعی دلیل سے ثابت ہو۔
لہٰذا الٹے ہاتھ سے پانی پینا، کھڑے ہو کر کھانا یا پینا، یا دائیں ہاتھ سے استنجا کرنا، یہ آدابِ شریعت اور سنت سے متعلق مسائل ہیں۔ ان میں سے بعض امور مکروہ یا خلافِ سنت ہیں، لیکن یہ ان قطعی محرمات میں شامل نہیں، جنہیں حلال سمجھنے سے کفر لازم آتا ہو۔ اس لیے اگر کسی سے ان امور میں غلطی ہو جائے یا اسے ان کے حکم کے بارے میں غلط فہمی ہو، تو اس کی وجہ سے وہ دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔
رہا یہ کہ آپ کو الٹے ہاتھ سے پانی پینے کے بعد یہ خیال آنے لگا "کہیں میں نے اس عمل کو حلال سمجھ کر تو نہیں کیا "؟تو یہ محض وسوسہ ہے، اس کی بنا پر اپنے ایمان کے بارے میں شک نہیں کرنا چاہیے۔ ایسے خیالات آئیں تو ان پر توجہ نہ دیں، بلکہ اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگیں، کیونکہ اس قسم کے وسوسے ایمان ختم ہونے کی دلیل نہیں ہوتے۔
حوالہ جات
(حاشية الطحطاوي، ص 740)
واعلم أن المستحل لا يكفر إلا إذا كان المحرم حراما لعينه وثبتت حرمته بدليل قطعي، وإلا فلا."
(سنن ابن ماجۃ: رقم الحدیث: 3424، ط: دار احیاء الکتب العربیۃ)
عن قتادة، عن أنس بن مالك، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم:نهى عن الشرب قائما.
(صحیح البخاری: رقم الحدیث: 5617، ط: دار طوق النجاۃ)
حدثنا أبو نعيم، حدثنا سفيان، عن عاصم الأحول، عن الشعبي، عن ابن عباس، قال: «شرب النبي صلى الله عليه وسلم قائما من زمزم»
(المحیط البرھانی: 49/1، ط: دار الکتب العلمیۃ)
ومن الأدب: أن يشرب فضل وضوئه أو بعضه مستقبل القبلة إن شاء قائما، وإن شاء قاعدا، هكذا ذكره شمس الأئمة الحلواني رحمه الله. وذكر شيخ الإسلام المعروف بخواهر زادة رحمه الله أنه يشرب ذلك قائما قال: ولا يشرب الماء قائما، إلا في موضعين أحدهما: هذا، والثاني: عند زمزم
(الھندیۃ۔الفصل الثالث فی الاستنجاء:1/50)
ویکرہ الاستنجاء بالعظم والروث والرجیع والطعام واللحم والزجاج وکذابالیمین ھٰکذافی التّبیین .
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
04/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


