03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فوتگی کے موقع پر مالی تعاون کا شرعی حکم
91780طلاق کے احکامطلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام صاحبان کہ ہمارا گاؤں ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے جہاں ہوٹل وغیرہ نہیں ہے۔ جب وہاں کسی  گھر میں فوتگی ہو جاتی ہے تو باقی گاؤں کے تمام گھرانوں سے اس گھر والے کے ساتھ دو دو سو روپے تعاون کیا جاتا ہے یعنی ہر گھر والا میت والے گھرانے کو دو ،دو سو روپے دیتا ہے۔ جس کے ذریعے گاؤں  کےباہر سےآنے والے مہمانوں کیلئے کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ تو کیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غم میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میت کے اہل خانہ اور دور سے آئے ان کے مہمانوں کے لیے ایک دو وقت کھانے کا بندوبست کرنا شرعا مستحب ہے۔لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر گاؤں والے اس انتظام کے لیے اپنی خوشی اور دلی رضا مندی سے دو دو  سو روپے جمع کرتے ہیں،تو شرعا اس کی گنجائش ہے۔

البتہ مسئولہ صورت کے جائز ہونے کی شرط یہ ہے کہ یہ رقم خوشی سے دی جائے، کسی پر زبردستی نہ کی جائے، نہ کسی کو لوگوں کے دباؤ یا شرمندگی کے خوف سےیہ رقم  دینے پر اس طرح  مجبور کیا جائےکہ اس کی ادائیگی کےلیےغریب لوگ قرض لینے پر مجبور ہوں۔ اور کھانا حسب ضرورت اور خاص لوگوں (اہل میت اور ان کے مہمانوں)کے لیےہو،اس  کو عمومی دعوت کی شکل نہ دی جائے،نہ اس میں ایسےتکلفات کئے جائیں کہ لوگوں پر بوجھ بنے۔

حوالہ جات

خیرالفتاوی (1/598)

ويستحب لجيران اهل الميت والاقرباء الا باعد تهيئة طعام لهم يشبعهم ليلهم ونهارهم لقوله عليه السلام اصنعوا لآل جعفر طعاما.

(مشکاة المصابیح:151)

"وعن عبد الله بن جعفر قال: لما جاء نعي جعفر قال النبي صلى الله عليه وسلم: صانعوا لآل جعفر طعاما فقد أتاهم ما يشغلهم). رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه".

(فتاوى قاضي خان: 3/306)

وَلَا بَأْسَ بِأَنْ يَكُونَ حَمْلُ الطَّعَامِ إِلَى أَهْلِ الْمُصِيبَةِ، وَهُوَ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ غَيْرُ مَكْرُوهٍ؛ لِشُغْلِهِمْ بِجِهَازِ الْمَيِّتِ.

(الاختيار لتعليل المختار: 4/176)

وَمُسْتَحَبٌّ، وَهُوَ الزِّيَادَةُ عَلَى ذَلِكَ لِيُوَاسِيَ بِهِ فَقِيرًا، أَوْ يُجَازِيَ بِهِ قَرِيبًا، فَإِنَّهُ أَفْضَلُ مِنَ التَّخَلِّي لِنَفْلِ الْعِبَادَةِ، لِأَنَّ مَنْفَعَةَ النَّفْلِ تَخُصُّهُ وَمَنْفَعَةَ الْكَسْبِ لَهُ وَلِغَيْرِهِ.

(المحيط البرهاني: 5/404)

حُكِيَ عَنِ الْفَقِيهِ أَبِي جَعْفَرٍ الْهِنْدُوَانِيِّ أَنَّهُ قَالَ فِي مَيِّتٍ فِي مَسْجِدِهِ جَمَعَ أَهْلُ الْمَحَلَّةِ دَرَاهِمَ لِيَشْتَرُوا لَهُ بِهَا كَفَنًا فَاشْتَرَوْا لَهُ الْكَفَنَ، وَكَفَّنُوهُ بِهِ.

(فتاوی الھندیہ :19/10)

 ويحل(الطعام)  للذين يطول مقامهم عنده و للذي يجيئ من مكان بعيد يستوي فيه الاغنياء والفقراء ولا يجوز للذي لا يطول مسافته ولا مقامه.

(السنن الكبرى للبيهقي :6/ 166)

"عن علي بن زيد، عن أبي حرة الرقاشي، عن عمه، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " لا يحل مال امرئ مسلم إلا بطيب نفس منه ".

فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

21/صفر المظفر/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب