| 91831 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
3۔جب کمپنی (Hire Morph) بند ہو چکی ہے اور محسن کی طرف سے اب کوئی کام یا خدمات انجام نہیں دی جا رہی ہیں، تو کیا معاہدے کی شق کے مطابق پھر بھی اگلے تین سال تک ماہانہ 3,800 امریکی ڈالر دینا مجھ پر لازم رہے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ اجارہ کا مذکورہ معاملہ شرعاً ناجائز تھا، اس لیے دونوں فریقوں پر اسے ختم کرنا ضروری تھا۔ لہٰذا آپ پر یہ لازم نہیں کہ اس معاہدے کی وجہ سے اپنے ذاتی اثاثے (گھر، گاڑی، پلاٹ وغیرہ) فروخت کرکے محسن کو 3,800 امریکی ڈالر ماہانہ ادا کریں۔
البتہ محسن صرف اس مدت کی تنخواہ کا مستحق ہوگا جس میں اس نے حقیقتاً کام کیا، اور وہ بھی اس نوعیت کے کام کی مارکیٹ میں رائج تنخواہ کے مطابق، بشرطیکہ وہ مقررہ تنخواہ سے زیادہ نہ ہو۔ اگر اسے اس سے زیادہ رقم پہلے ہی ادا کی جا چکی ہو، تو زائد رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
(الدرالمختار: 9/64):
تفسد الإجارۃ بالشروط المخالفۃ لمفتضی العقد فکل ما أفسد البیع یفسدھا کجھالۃ مأجور أو أجرۃ أو مدۃ أوعمل، وکشرط طعام عبد أو علف دابۃومرمۃ الدار أو مغارمہا وعشر أو خراج أو مؤنۃ.
(الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي:5/ 3831):
والخلاصة: تنفسخ الإجارة بالاتفاق باستيفاء المنفعة المعقود عليها، وبالفسخ في حالتين هما: هلاك العين المؤجرة في إجارة العين، وعدم تسليم العين المؤجرة في المدة.
واختلفوا في فسخ الإجارة بالأعذار،فتنفسخ عند الحنفية بالعذرولا تنفسخ به عند الجمهور. واختلفوا في فسخ الإجارة بموت أحد العاقدين،فتفسخ به عند الحنفيةخلافاً للجمهور.ولا تنفسخ الإجارة بخروج العين المؤجرة من ملك المؤجر بالاتفاق، كإجارة دار ثم هبتها أو بيعها لغيره.
(الفتاوى الھندیۃ : 4/ 458):
وَإِذَا تَحَقَّقَ الْعُذْرُ وَمَسَّتْ الْحَاجَةُ إلَى النَّقْضِ هَلْ يَتَفَرَّدُ صَاحِبُ الْعُذْرِ بِالنَّقْضِ أَوْ يَحْتَاجُ إلَى الْقَضَاءِ أَوْ الرِّضَاءِ اخْتَلَفَتْ الرِّوَايَاتُ فِيهِ وَالصَّحِيحُ أَنَّ الْعُذْرَ إذَا كَانَ ظَاهِرًا يَتَفَرَّدُ، وَإِنْ كَانَ مُشْتَبَهًا لَا يَتَفَرَّدُ.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
26/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


