| 92526 | ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائل | رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے ( |
سوال
میرا مسئلہ یہ ہے کہ رات کو سوتے وقت میرے جسم سے کوئی چیز خارج ہو جاتی ہے (غالباً احتلام ہو جاتا ہے)۔ اس کے بعد مجھے نیند نہیں آتی اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ جب میں کام پر جانے کا ارادہ کرتا ہوں تو بالکل دل نہیں کرتا اور بہت پریشانی محسوس ہوتی ہے۔ سارا دن ذہنی دباؤ رہتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے جسم میں ہر وقت چبھن سی ہو رہی ہو۔ اگر میں کام پر جانے کے بارے میں صرف سوچوں بھی تو میرے پاؤں اور گھٹنوں میں درد شروع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے کام پر جانا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے۔
براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ اس مسئلے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے اور اس کا شرعی و عملی حل کیا ہے؟ میں اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔جزاکم اللہ خیراً۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر آپ کو رات کو احتلام ہوتاہے تو اس سے غسل فرض ہوگا، اس صورت میں غسل کرکے نماز پڑھیں۔
یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ منی ہو یا مذی، دونوں کا خارج ہونا ایک قدرتی اور طبعی عمل ہے۔ اس لیے اس کے بارے میں غیر ضروری خوف، شرمندگی یا یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ یہ کوئی بڑی بیماری یا گناہ ہے۔
البتہ آپ کے لیے مشورہ یہ ہے کہ کسی مستند اور ماہر ڈاکٹر سے طبی مشورہ اور علاج لینے کے ساتھ ساتھ درج ذیل امور کا بھی اہتمام کریں:
(1)پانچوں وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کریں۔
(2)ذکرِ الٰہی کا اہتمام کریں، خصوصاً صبح و شام کے مسنون اذکار پابندی سے پڑھیں۔
(3)ان حالات کے بارے میں زیادہ سوچنے اور بار بار غور کرنے کی ضرورت نہیں؛ بلکہ معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرکے اطمینان رکھیں۔
(4)سونے سے پہلے وضو کرکے آیت الکرسی اور معوذتین پڑھ کر سوئیں۔
(5)درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں: اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن، والعجز والكسل، والبخل والجبن، وضلع الدين، وغلبة الرجال.
حوالہ جات
ﵟيَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱسۡتَعِينُواْ بِٱلصَّبۡرِ وَٱلصَّلَوٰةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلصَّٰبِرِينَ 153ﵞ [البقرة: 153
ﵟٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَطۡمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكۡرِ ٱللَّهِۗ أَلَا بِذِكۡرِ ٱللَّهِ تَطۡمَئِنُّ ٱلۡقُلُوبُ 28ﵞ [الرعد: 28]
ﵟوَأُفَوِّضُ أَمۡرِيٓ إِلَى ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ بَصِيرُۢ بِٱلۡعِبَادِ 44ﵞ [غافر: 44]
صحيح البخاري: (3/ 1060)
أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأبي طلحة: (التمس غلاما من غلمانكم يخدمني حتى أخرج إلى خيبر). فخرج بي أبو طلحة مردفي وأنا غلام راهقت الحلم، فكنت أخدم رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا نزل، فكنت أسمعه كثيرا يقول: (اللهم إني أعوذ بك من الهم والحزن، والعجز والكسل، والبخل والجبن، وضلع الدين، وغلبة الرجال).
مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح : (ص42)
خروج المني" وهو ماء أبيض ثخين ينكسر الذكر بخروجه يشبه رائحة الطلع ومني المرأة رقيق أصفر "إلى ظاهر الجسد" لأنه ما لم يظهر لا حكم له "إذا انفصل عن مقره" وهو الصلب "بشهوة" وكان خروجه "من جماع" كالاحتلام ولو بأول مرة لبلوغ في الأصح وفكر ونظر وعبث بذكره.
امداداللہ فینوی
تخصص فی الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
2/ جمادی الاولی/1448
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | امداد الله بن مفتی شہيد الله | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


