03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
AI سے بنی ہوئی تصاویر کا حکم
92681جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

اگر ہم AI (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے فرضی ماڈلز کی تصاویر بنوائیں تو کیا ان کا استعمال (سافٹ اور ہارڈ کاپی دونوں میں) جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جاندار کی جن تصاویر کو خارج میں دیکھنے کی اجازت ہے، اگر ان کی تصاویر صرف اسکرین کی حد تک محدود ہوں اور  ان کو باقاعدہ پرنٹ نہ کیا جائے تو ایسی تصاویر کو اے آئی(AI)کے ذریعہ بنانا اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا جائز ہوگا۔

لہٰذا ،لباس کی تشہیر کے لیے AI کے ذریعے مردوں کے فرضی ماڈلز کی تصاویر بنانا اور انہیں سافٹ کاپی یا ڈیجیٹل اسکرین پر استعمال کرنا تو جائز ہے، البتہ ان تصاویر کو پرنٹ کرنا اور ہارڈ کاپی (کاغذ، فلیکس یا بورڈ وغیرہ) پر لانا جائز نہیں ہے؛ نیز یہ حکم صرف مردوں کی تصاویر کے لیے ہے، جب کہ عورتوں کی AI کے ذریعے فرضی تصاویر بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا  جائز نہیں ہے۔

حوالہ جات

تكملة فتح الملهم (4 / 162):

أما التلفزون و الفديو فلا شك في حرمة استعمالهما بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة من الخلاعۃ والمجون ، والکشف عن النساء المتبرجات او العاریات ، و ما الی ذلک من اسباب الفسوق ،ولکن ھل یتاتی فیھما حکم التصویر بحیث اذا کان التلفزیون او الفیدیو خالیا من ھذہ المنکرات باسرھا ، ھل یحرم بالنظر الی کونہ تصویرا؟ فان لھذا العبد الضعیف ۔عفااللہ عنہ۔ فیہ وقفۃ : وذلک لان الصورۃ المحرمۃ ما کانت منقوشۃ او منحوتۃ بحیث یصبح لھا صفۃ الاستقرار علی شیء ،وھی الصورۃ التی کان الکفار یستعملونھا للعبادہ ،أما الصورة التي ليس لها ثبات و استقرار و ليست منقوشة على شيئ بصفة دائمة فانها بالظل اشبه منها بالصورة و يبدوا أنَّ صورة التلفزون و الفديو لا تستقر على شيئ في مرحلة من المراحل.

محمد ابراہیم قریشی بن عبدالرزاق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

11/جمادی الاولی /1448ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ابرہیم قریشی بن عبد الرزاق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب