| 72127 | نماز کا بیان | جمعہ و عیدین کے مسائل |
سوال
عید کی نماز اور جمعہ کی نماز کے لیے نیت فرض کی کی جاتی ہے یا واجب کی؟ حالانکہ دونوں نمازیں واجب نماز کہلاتی ہیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شرائط جمعہ پائے جانے کی صورت میں جمعہ کی نماز فرض ہے اورعیدین کی نمازیں واجب ، البتہ واجب بھی عملا فرض کے درجے میں ہوتا ہےاس لیے اگر نیت میں واجب کی تعبیر اختیار کر لی جائے تو کوئی حرج نہیں،کیونکہ فرض اور واجب دونوں ایک دوسرے کی جگہ استعمال ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 136)
(هي فرض) عين (يكفر جاحدها) لثبوتها بالدليل القطعي كما حققه الكمال وهي فرض مستقل آكد من الظهر.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 167)
(وتقدم) صلاتها (على صلاة الجنازة إذا اجتمعا) لأنه واجب عينا والجنازة كفاية.
معاذ احمد بن جاوید کاظم
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۲ جمادی الاولی ۱۴۴۳ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | معاذ احمد بن جاوید کاظم | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


