| 71985 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
دو دکانوں کے لئے والد صاحب نے 5لاکھ روپے بطور قرض دیئے تھے،جو ہمارے علاوہ دیگر بھائیوں کو
دے دی گئی ہے۔کیا ان دو دکانوں پر ہمارا کوئی حق نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دونوں دکانیں صرف انہیں کا حق ہیں جنہوں نے وہ خریدیں تھی،البتہ والد صاحب نے جو 5لاکھ روپے ان بھائیوں کوبطور ِ قرض دیئے تھے وہ والد صاحب کے ترکہ میں شامل ہوکر تمام وارثین میں ان کے شرعی حصص کے مطابق تقسیم کئے جائیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
۳۰/۶/۱۴۴۲
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


