03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایصال ثواب سے میت کو فائدہ ہوتا ہے یانہیں ؟
79082متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

اگر کسی شخص کی وفات ہوجائے تو اس کے لیے ایصال ثواب کرنے سے کیا مرنے والے کو فائدہ ہوتا ہے یانہیں ؟رہنمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو لوگ اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ان کے لیے ایصال ثواب کرنا شرعا درست ہے ، اور اس سے میت کو فائدہ ہوتا ہے ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا : میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے اور انہوں نے اپنے پیچھے مال چھوڑا ہے، لیکن کوئی وصیت نہیں کی ،  اگر میں ان کی جانب سے صدقہ خیرات کردوں، کیا ان کے گناہوں کے لیے معافی کا ذریعہ ہوجائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے  فرمایا: ہاں! تمہارے صدقات سے ان کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا  ۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ایصال ثواب کا میت کو فائدہ ہوتا ہے۔

حوالہ جات

عن أبي هريرة، أن رجلا قال للنبي صلى الله عليه وسلم: إن أبي مات وترك مالا، ولم يوص، فهل يكفر عنه أن أتصدق عنه؟ قال: نعم.( صحیح مسلم، رقم الحدیث: 1630 )

وعن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: إذا تصدق بصدقة تطوعاً أن یجعلها عن أبویه فیکون لهما أجرها، ولاینتقص من أجره شیئا  .  )مجمع الزوائد ،رقم: 4769)

والأصل فیه أن الإنسان له أن یجعل ثواب عمله لغیره صلاةً أو صوماً أو صدقة أو قراءة قرآن أو ذکراً أو حجاً أو غیر ذلك عند أصحابنا بالکتاب والسنة. ( البحرالرائق : 3/ 59)

محمدادریس

دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی

21/جماد ی الآخرہ /1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن محمدغیاث

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب