| 78601 | جائز و ناجائزامور کا بیان | خریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل |
سوال
کچھ"Apps" ایسے ہیں کہ جن کو انسٹال کرنے سے پیسے ملتے ہیں،مثلا200 روپے یا 300 روپے،ایسی رقم کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اوپر ذکرکردہ اصول (کسی ایپ سےمتعلق اصولی حکم یہ ہےکہ وہ ایپ کسی ناجائزاورحرام کام میں استعمال نہ ہو،اورنہ ہی اس میں ایسی ٹرانزیکشن ہوجواسلامی اصولوں کےخلاف ہو،مثلاًجوےکی صورت میں رقم ملنا،اکاؤنٹ میں بطورقرض رقم رکھنےکی صورت میں فوائدملنا،محض لوگوں کو انوائٹ کرنے پربغیر عمل کے باربار اجرت ملناوغیرہ۔)کے تحت اگر ایپ شرعی اعتبارسے درست ہے تو انسٹال کرنے پر یہ رقم لینا بھی جائز ہے،یہ ان کی جانب سے انعام ہے۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
62/جمادی الاولی1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


