03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فری لانسنگ میں ویڈیو ایڈٹنگ سے متعلق سوالات کے جوابات
80380جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں ایک وڈیو ایڈیٹر ہوں اور میں فری لانسنگ کے ذریعے کلائنٹ حاصل کرتا ہوں، وہ مجھے اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں، ان میں بعض اوقات ان کے کچھ مطالبات ہوتے ہیں جن سے متعلق میں اسلامی رہنمائی چاہتا ہوں۔

.1کیا کلائنٹ کے کہنے پر اس کے لیے موسیقی کا استعمال کرنا جائز ہے؟

2. اگر کسی ویڈیو میں نا محرم ہو تو کیا کلائنٹ کے کہنے پر  اس کو ایڈٹ کرنا جائز ہے؟

3. ڈرامہ، فلم انڈسٹری یا یوٹیوبرز کے لیے کام کرنا جائز ہے؟

4. کسی ناچ گانے والی انڈسٹری کے لیے کام کرنا جائز ہے؟

5. کیا کلائنٹ کے کہنے پر کسی ناچ گانے والی ویڈیو کو ایڈٹ کرنا  جائز ہے؟

6. کیا کلائنٹ کے کہنے پر کوئی شادی وغیرہ کی یا یوٹیوب کی ویڈیوز کو ایڈٹ کرنا جائز ہے؟

7. کیا کلائنٹ کے کہنے پر  تشہیری ویڈیوز بنانا اور شیئر کرنا جائز ہے؟

8.کیا کلائنٹ کے کہنے پر  غیرمحرم کی تصاویر کا استعمال کرنا جائز ہے؟

10. کیا کلائنٹ کے کہنے پر ویڈیو میں ہندوستانی فلموں یا ڈراموں کے چند فریمز شامل کرنا جائز ہے؟

11. کیا کلائنٹ کے کہنے پر  ویڈیو میں خواتین کی عورتوں کے برابر کا استعمال کرنا جائز ہے؟

12. کیا کلائنٹ کے کہنے پر ویڈیو میں برقی یا مکانی تبدیلیوں کا استعمال کرنا جائز ہے؟

13. کیا کلائنٹ کے کہنے پر تشہیری ویڈیوز میں ہندو، مسیحی یا دیگر مذہبی عناصر شامل کرنا جائز ہے؟

مندرجہ بالا صورتوں میں سے کن صورتوں ویڈیو ایڈیٹنگ کرنا جائز ہے اور کن صورتوں میں جائز نہیں ہے؟ اور اس سے ہونے والی کمائی کو استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالا تمام سوالات کا جواب یہ ہے کہ:

(1)۔۔۔ جس ایڈیٹنگ کے دوران کوئی خلافِ شرع کام کرنا پڑے، مثلا ویڈیو میں موسیقی اور ناچ گانا شامل کرنا، نامحرم کی تصاویر یا ناچ گانے پر مشتمل ویڈیو ایڈیٹ کرنا، ناچ گانے اور فلم انڈسٹری کے لیے کام کرنا، خواتین کی تصاویر استعمال کرنا، ویڈیو میں فلموں اور ڈراموں کے مناظر شامل کرنا یا ہندو، مسیحی وغیرہ باطل ادیان اور مذاہب کے شعائر اور عناصر شامل کرنا تو وہ ایڈیٹنگ جائز نہیں اور اس کے بدلے کمائی ہوئی رقم حلال نہیں؛ لہٰذا اس سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔

(2)۔۔۔ اور جس ایڈیٹنگ کے دوران مذکورہ بالا یا ان کے علاوہ کسی خلافِ شرع کام کا ارتکاب نہ کرنا پڑے مثلا جائز کاروبار کی ایسی تشہیری ویڈیو بنانا جو ہر قسم کے ناجائز امور سے پاک ہو، کسی بیان وغیرہ کی ویڈیو ایڈیٹ کرنا یا کسی جائز تقریب (جو ناجائز امور سے پاک ہو) کی ویڈیو ایڈیٹ کرنے کی گنجائش ہے اور اس کی کمائی حرام نہیں ہوگی۔

(3)۔۔۔ سوال نمبر 11 اور 12 واضح نہیں، ان کی وضاحت کے لیے سائل کو کئی دفعہ فون کیا، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا۔ ان کے جوابات وضاحت کے بعد ہی دئیے جاسکتے ہیں۔

حوالہ جات

القرآن الکریم:

{وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ} [المائدة: 2] .

     عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ

  دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

       22/ ذو القعدۃ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب