021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فرض حج کی ادائیگی
80399حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

عورت کے پاس اتنے پیسہ ہیں کہ وہ محرم کو لیکر جاسکتی ہے لیکن اس نے کسی محرم سے بات نہیں کی اور حج کا وقت نکل گیا تو کیا اس پر حج فرض ہوگا ؟

            کرونا والے سال حج پہ پابندی تھی جس کی وجہ سے سفر پہ قدرت نہیں رہی تو جو اس سال صاحبِ  نصاب تھا اور اگلے سال نہیں تھا تو کرونا والے سال حج فرض ہوگا یا آئندہ سال کا اعتبار ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حج فرض ہوجانے کے بعد  کسی  وجہ سےاسی سال  حج ادا  نہ کر سکیں تو حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوتی، بلکہ علی حالہ برقرار رہتی ہے، آئندہ سال حج کی ادائیگی کی جائے ۔ لہذا صورتِ مسئولہ  میں عورت پر اب بھی حج فرض ہے۔

نیز جس شخص پر کرونا  والے سال حج فرض ہوگیا تھا اور پابندی کی وجہ سے وہ حج ادا نہ کر سکا، تو اس پر حج فرض  ہوچکا ہے، اگلے سال استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے وہ حج کی ادائیگی سے قاصر ہے تو  اب شرعاً  ایسے شخص کے لیے حکم یہ ہے کہ  استطاعت کا انتظا رکرے، اگر موت تک اسے استطاعت حاصل ہوجائے تو حج کرلے، ورنہ موت کے وقت حجِ بدل کی وصیت کرجائے، پھر تہائی ترکہ سے جہاں سے حجِ بدل ہوسکتا ہو ، وہاں سے اس کی جانب سے حجِ بدل کرادیا جائے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/ 219)
وتجب عليها النفقة والراحلة في مالها للمحرم ليحج بها، وعند وجود المحرم كان عليها أن تحج حجة الإسلام، وإن لم يأذن لها زوجها، وفي النافلة لا تخرج بغير إذن الزوج، وإن لم يكن لها محرم لا يجب عليها أن تتزوج للحج كذا في فتاوى قاضي خان.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 458)
لو ملكه مسلما فلم يحج حتى افتقر حيث يتقرر وجوبه دينا في ذمته فتح.
الفتاوى الهندية (1/ 217)
ملكه مسلما فلم يحج حتى افتقر حيث يتقرر الحج في ذمته دينا عليه.
غنیة الناسك(33)
 لو لم یحجّ حتی افتقر تقرّر وجوبه دیناً في ذمته بالاتفاق، ولایسقط عنه بالفقر.

محمد فرحان

دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

22/ذو القعدہ/1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد فرحان بن محمد سلیم

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب