| 80489 | جائز و ناجائزامور کا بیان | خریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل |
سوال
آج کل ڈیجیٹل کرنسی کا رجحان بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ مختلف ایپس ہیں جن میں مائننگ کرنا اور ٹریڈنگ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ کرنا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ڈیجیٹل کرنسی کا کوئی حسی وجود نہیں بلکہ محض ڈیوائس میں موجودگی اور ضمان کی حد تک اس کو کرنسی خیال کیا جاتا ہے، جبکہ اس کی قانونی کوئی حیثیت نہیں۔ اس لیے اس کو کرنسی نہیں کہا جا سکتا، لہٰذا اس سے احتراز لازم ہے۔( ماخوذ از تبویب حوالہ نمبر 79152)
حوالہ جات
قوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل} [النساء: 29] بالحرام، يعني: بالربا والقمار والغصب والسرق"
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):
"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص"
محمد فرحان
دار الافتاء جامعۃ الرشیدکراچی
27/ذو القعدہ/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد فرحان بن محمد سلیم | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


