03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی کو انٹرنیٹ کنکشن دینے کا حکم
80457جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ:

مجھے وائی فائی (WiFi) کی اشد ضرورت تھی جس کی وجہ سے میں نے وائی فائی لگوایا لیکن اس کا بل بہت زیادہ آتا تھا ، اس لیے میں نے اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی شامل کرلیا تاکہ بل کی ادائیگی میں آسانی ہو، اب اگر وہ انٹرنیٹ کا ناجائز استعمال کریں یعنی اس پر ممنوع چیزیں دیکھیں تو کیا اس کا گناہ مجھے بھی ہو گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر مثبت اور منفی دونوں طرح کی چیزیں موجود ہیں اور ہر انسان کومکمل اختیار  ہے کہ وہ اس کا جائز استعمال کرے یا ناجائز اور اس معاملے میں  ہر انسان اپنے عمل کا جوابدہ ہے، البتہ اگر آپ نے کسی ایسے شخص کو انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی  جس کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ اس کا ناجائز استعمال کرےگاتو ایسے شخص کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں گناہ میں معاونت کی وجہ سے آپ گنہگار ہوں گے،لہذا ایسے شخص کو کنکشن دینا درست نہیں۔

حوالہ جات

القرآن الکریم: (المائدہ، الایہ: 2)

ولا تعاونوا علی الاثم و العدوان....الخ

الاشباہ و النظائر: (ص: 502، جدید، شرح الحموي: 404)

إذا اجتمع المباشر والمتسبب أضیف الحکم إلی المباشر.

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۲۸؍ذوالقعدۃ  ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب