03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مصلی پر بنے کعبہ یا گنبد کی تصویر پر بیٹھنا
81055جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اگر مصلّی پر کعبہ یا گنبد کی تصویر بنی ہو تو اس جگہ بیٹھنا کیسا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مصلی پر کعبہ یا گنبد کی علامتی تصویر حقیقی گنبدیا اس کے تصویر کے حکم میں نہیں، لہذا اگر اہانت کا قصد نہ ہو، بلکہ نماز وغیرہ کسی مقصد سے بیٹھا جائے تو کعبہ یا گنبد کے اہانت کا گناہ نہیں ہوگا ،البتہ احتیاط اس میں ہے کہ اس طرح اس پر بیٹھنے سے بھی احتراز کیا جائے،نیز مسلمانوں کو چاہئے کہ نہ تو اس طرح جائے نماز بنائیں اور نہ ہی اس کو استعمال کریں تاکہ بنانے والے بنانا ہی چھوڑ دیں۔(ماخوذازفتاوی محمودیہ:ج۶،ص۶۷۴)

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم صفر۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب